پاکستان

ملک میں امتحانات اور گرمی کی چھٹیوں کا فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد : ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں امتحانات اور گرمیوں کی چھٹیوں سے متعلق اہم فیصلہ آج ہوگا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر May 24th 2021, 11:35 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں امتحانات اور موسم گرما کی چھٹیوں سے متعلق حتمی فیصلہ متوقع  ہے۔

واضح رہےکہ این سی او سی نے کورونا کے 5 فیصد سے کم والے علاقوں میں تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی ہے جب کہ 5 فیصد سے زائد کیسز رکھنے والے علاقوں کے حوالے سے فیصلہ 3 جون کو کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سندھ بھر میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند ہیں اور سندھ حکومت نے کورونا کی پابندیوں میں بھی 2 ہفتوں تک توسیع کی ہے۔