پاکستان
جہانگیر ترین سے نہ انتقام لینا چاہتے ہیں اور نہ ان کو رعایت دیں گے :اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے نہ انتقام لینا چاہتے ہیں اور نہ ان کو رعایت دیں گے۔
گھوٹکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ گھوٹکی سب سے زیادہ گیس کی پیدوار دینے والا ضلع ہے، اور یہاں سے پاکستان کے بیشتر شہروں کو گیس فراہم کی جارہی ہے، یہ ظلم تھا کہ جس ضلع سے دیگر شہروں کو گیس دی جائے اور وہاں کی مقامی آبادی کو گیس نہ دی جائے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے قدرتی وسائل کے فیلڈز کے ملحقہ علاقوں میں گیس فراہمی یقینی بنائی، وہ جہاں وسائل وہاں کے لوگوں کو سہولیات ملنے پر یقین رکھتے ہیں، وزیر اعظم کی سکھر آمد پر 14 اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے کا اعلان کیا گیا، جب کہ دن کے اندر گھوٹکی، جیکب آباد، خیرپور سکھر میں ترقیاتی اسکیموں کے افتتاح کر رہا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت کام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہی ہے، ان کی پالیسی ہے کہ نہ کام کریں گے نہ کرنے دیں گے، سندھ میں 50 سالوں سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود ترقیاتی کام نہیں ہوا، بلاول بھٹو پیدا بھی نہیں ہوئے تھے جب سے ان کی پارٹی حکمران ہے، بلاول بھٹو اب بھی کہتے ہیں کہ کام کرنے کے لیے وقت چاہیے، اب وہ کیسا وقت مانگ رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ پر حملے کرانے میں سندھ حکومت سے ہی کوئی شخص ملا ہوا ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی 22 سالہ جدوجہد کسی فرد کے لیے نہیں، ہماری پارٹی کا نام انصاف ہے اور انصاف پر ہی یقین رکھتے ہیں، طاقتور لوگوں کے لیے یکساں قانون ہے، وزیراعظم عمران خان جہانگیر ترین سے نہ انتقام لینا چاہتے ہیں اور نہ ان کو رعایت دیں گے، ترین گروپ کے مطالبات سادہ ہیں ان پر بیٹھ کر بات ہوچکی ہے۔
پاکستان
بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کامنصوبہ لیکر آئیں ہیں، ریاست تحمل کامظاہرہ کررہی، عطا تارڑ
بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، کیونکہ خون خرابے کے بغیر ان لوگوں کا گزارہ ہی نہیں ہے،عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، کیونکہ خون خرابے کے بغیر ان لوگوں کا گزارہ ہی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نےدوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے جبکہ ان کے اپنے بچے باہر ہیں،ان کا منصوبہ خون خرابہ کرنے کا ہے، یہ لوگ ایک دفعہ پھر 9 مئی دہرانا چاہتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں مگر ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مظاہرین کو آگے نہیں بڑھنے دے گی،پنجاب ، سندھ اوربلوچستان سے کوئی باہر نہیں نکلا، کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کا نظریہ ملک دشمن ہے،ہم نے جومظاہرین پکڑے ہیں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہمیں پیسے دے کر لایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بیلاروس کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے شہدا کا جو خون بہایا گیا وہ ہم کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد جماعت ہے جس کے احتجاج میں افغانی شامل ہوتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کوئی سانحہ ہو اور بعد میں اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔
پاکستان
خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں
سندھ کے ضلع خیرپور کے ایک گورنمنٹ کالج کی لیب میں سائنسی تجربے کےدوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پروفیسر اور 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمسٹری کے پروفیسر امجد میتلو لیب میں طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے جس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا، جس سے پروفیسرسمیت 4 طلبہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے افرااد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ چاروں طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے .
پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب راستوں کی بندش کے باعث اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر گھڑیال پہنچیں،مریم نواز گھڑیال ہیلی پیڈ سے سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائش گاہ کشمیر پوائنٹ پہنچی۔
صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف بھی گزشتہ روز مری پہنچے تھے،ذرائع کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف کل بیلاروسی صدر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیکنالوجی ایک دن پہلے
ٹیسلہ کے سی ای او آئرن مین بن گئے
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
کھیل ایک دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
پاکستان 11 گھنٹے پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا