حماس کی طرف سے حکم کی پاسداری تب تک کی جائے گی جب تک کہ دشمن بھی ایسا ہی کرے گا


فلسطینی گروپ حماس نے کہا ہے کہ اگر عالمی عدالت نے جنگ بندی کا حکم دیا تو اس فیصلے کی پاسداری کی جائے گی۔غزہ میں مبینہ نسل کشی پر جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے دائر مقدمے میں بین الاقوامی عدالتِ انصاف جمعے کو اپنا تاریخی فیصلہ سنانے والی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ہیگ میں قائم آئی سی جے جنگ بندی کا حکم جاری کرے تو حماس تحریک اس وقت تک اس کی پاسداری کرے گی جب تک کہ دشمن بھی ایسا ہی کرے گا
جنوبی افریقہ نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کے نسل کشی کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے جس پر 1948 میں دنیا کے ہولوکاسٹ کے ردِعمل کے طور پر دستخط کیے گئے تھے۔پریٹوریا چاہتا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کو کنونشن کی ممکنہ خلاف ورزیوں سے بچانے کے لیے آئی سی جے نام نہاد عارضی اقدامات پر مبنی ہنگامی احکامات جاری کرے۔
آئی سی جے کے احکامات جو ممالک کے درمیان تنازعات پر فیصلہ دیتے ہیں، ان پر عمل کرنے کی قانوناً پابندی ہوتی ہے اور ان پر اپیل نہیں کی جا سکتی البتہ عدالت کے پاس اپنے فیصلوں کو نافذ کرنے کا بہت کم اختیار ہے - مثلاً یوکرین پر حملہ ہونے کے ایک ماہ بعد اس نے روس کو حکم دیا کہ وہ حملہ روک دے لیکن اس کا کوئی فائدہ نہ ہوا۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پہلے ہی اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ خود کو آئی سی جے کے کسی حکم کا پابند محسوس نہیں کریں گے۔ انہوں نے 14 جنوری کو لبنان، شام، عراق اور یمن میں ایران کے ساتھ منسلک محورِ مزاحمت گروپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کوئی نہیں روکے گا - نہ دی ہیگ، نہ بدی کا محور اور نہ کوئی اور۔
حماس نے غزہ کی پٹی جس پر وہ حکمرانی کرتا ہے، کی جاری اسرائیلی ناکہ بندی کو ختم کرنے اور اس علاقے میں انسانی امداد اور تعمیر ِنو کے سامان کی اجازت دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 19 hours ago

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 18 hours ago

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 15 hours ago

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 14 hours ago
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 10 hours ago

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 14 hours ago

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 17 hours ago

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 15 hours ago

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 17 hours ago

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 17 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 19 hours ago

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 16 hours ago







.jpg&w=3840&q=75)



