Advertisement
پاکستان

الیکشن 2024: این اے 127 بلاول کے مقابلے میں عطاء تارڑ کا پلڑا بھاری

عطاء تارڑ قانونی ٹیم کا اہم حصہ ہونے کیساتھ ساتھ پارٹی کا چہرہ بھی بن چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 26th 2024, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن 2024: این اے 127 بلاول کے مقابلے میں عطاء تارڑ کا پلڑا بھاری

لاہور: الیکشن 2024ء 8 فروری کو این اے 127 میں انتخابات میں بڑا ٹاکرا ہونے جارہا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ظہیر عباس کھوکھر، پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کے جانب سے عطا تارڑ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق این اے127 میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے درمیان مقابلے کیلئے مسلم لیگ ن حلقے میں ایک مضبوط امیدوار کے ساتھ انتخابی میدان میں جانا چاہتی ہے، اب تک ہونے والے مختلف پولز کے مطابق یہاں ن لیگ کے عطاء تارڈ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

حلقہ این اے 127 میں بلاول بھٹو اور عطاء اللہ تارڑ کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے مگر عوامی رائے اور تاریخی پس منظر کو سامنے رکھتے ہوئے مسلم لیگ ن یعنی عطا تارڑ کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔

حلقے میں ووٹرز کی تعداد 5لاکھ 19 ہزار 150 ہے، این اے 127 میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 157، 160، 161 اور 162 کے حلقے آتے ہیں۔مرد ووٹرز کی تعداد 2لاکھ 74ہزار جبکہ خواتین ووٹرز 2 لاکھ 45 ہزار سے زائد ہے۔

 یہ حلقہ ن لیگ کی قیادت کا رہائشی حلقہ ہے یہ حلقہ ماڈل ٹائون اور اس کی ملحقہ آبادیوں پر مشتمل ہے، تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار ظہیر کھوکھر بھی یہاں سے میدان میں ہیں لیکن انہیں بلے کا انتخابی نشان نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ یہ قلعہ ن لیگ ہے، لاہور نے برے وقت میں بھی نواز شریف کو کامیاب کرا کے اسمبلیوں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 127 میں کوئی بلا تو نہیں آیا بلاول آگیا ہے۔

تینوں فریقین کے مابین مقابلہ سخت مانا جارہا تھا لیکن موجودہ حالات اور عوامی نقطہ نظر میں مقابلہ بلاول بٹھو اور عطا تارڑ کے مابین ہی دکھ رہا ہے۔

حلقہ این اے 127 کے عوام نے سروے کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ کے حق میں ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اگر ایک شخص چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کا امیدوار ہے اور حلقے کی عوام بھی تو یقیناً انہوں نے اپنے سابقہ دور میں کام کرکے دکھایا ہے اس لیے مسلم لیگ ن کی جانب سے عطا تارڑ کو ووٹ دینگے پارٹی عوام کیلئے کام کرسکے۔

تاجر برادری کی رائے

جہاں عام آدمی مسلم لیگ ن کی حمایت میں دکھائی دیا تو دوسری جانب تاجر برداری نے بھی عطا تارڑ کی حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے ملک کی بھاگ دوڑ مسلم لیگ ن کی کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔

حلقے میں ووٹ اسے ملنا چاہیے جو عوامی مسائل کا حل کرسکے، سندھ میں پیپلزپارٹی نے ترقیاتی کام نہیں کرائے تو یہاں کیا کام کرائے گی۔

جبکہ بلاول بھٹو زرداری کو اب بھی اس بات کا یقین ہے کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دیکر نئی تاریخ رقم کریں گے۔

بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو پہلی انتخابی مہم میں متحرک نظر آئی ہیں اور بلاول بھٹو کیلئے مہم چلا رہی ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرا آصفہ بھٹو نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو موقع دیں کہ آپ اور آپ کے حقوق کے لیے لڑسکے۔

Advertisement
نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

نصرت فتح علی خان کی آخری آرام گاہ پر ایسا کیا ہوا؟ نئی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

  • 2 گھنٹے قبل
ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں

ہیلی کاپٹرحادثے کا شکار، ہلاکتیں

  • 3 گھنٹے قبل
غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

غازی آباد تھانے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں اہم پیش رفت، بھکاری بھی نہ چھوڑا

  • 3 دن قبل
عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری،کتنی مہنگی ہونے کا امکان؟

  • 2 گھنٹے قبل
ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا

ملک میں سونا مزید سستا ہو گیا

  • 3 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

پی ایس ڈی ایف کا سر سید ڈیف ایسوسی ایشن سے معاہدہ، سماعت سے محروم افراد کیلئے ہنرمندی و روزگار کے مواقع بڑھانے کا عزم

  • 3 دن قبل
عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر خیبر پختونخوا حکومت کا وفاق کی ہدایت پر 6.4 ارب روپے دینے سے انکار

  • 3 دن قبل
علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی

علی ظفر کی عالمی میڈیا میں بھرپور پذیرائی

  • 3 دن قبل
الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے

الخدمت کیطرف سے اجتماعی شادی کی تقریب، 60 گھر آباد ہوں گے

  • 3 دن قبل
اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اداکارہ میرا مشکل میں؟ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

  • 2 گھنٹے قبل
سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

سپریم کورٹ نےعمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا

  • 5 گھنٹے قبل
نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم

نوجوانوں کو ایکسپورٹ انڈسٹری سے جوڑنے کا عملی قدم

  • 2 دن قبل
Advertisement