ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو یہ تاریخ دی گئی ہے کہ اس دن فیصلہ سنا دینا ہے، ہمشیرہ عمران خان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پریشان کن صورتحال یہ ہے کہ ججز کو کوئی پرواہ نہیں کہ کیس کیسے چل رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ ان کو یہ تاریخ دی گئی ہے کہ اس دن فیصلہ سنا دینا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ جج دلاور نے غیر قانونی طور پر بانی پی ٹی آئی کو سزا دی۔ 5 اگست کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا اور جج دلاور کی سزا کے تحت الیکشن کمیشن نے جلدی سے عمران خان کو نااہل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جج دلاور نے جو سزا دی تھی اسے ہائیکورٹ کے جج عامر فاروق نے معطل کر دیا۔ یہ بھی ایک مذاق تھا کہ ججمنٹ کو معطل نہیں کیا گیا تھا۔ ہم وہ پٹیشن لے کر سپریم کورٹ گئے کہ کیا پتہ وہاں سے ہمیں انصاف مل جائے، جج دلاور کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے پاس موجود ہے۔ ہم سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی سے کہتے ہیں ہماری اپیل سنی جائے۔
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو۔۔۔ pic.twitter.com/YtnRYBJLso
— PTI (@PTIofficial) January 26, 2024
علیمہ خان نے کہا کہ دوسری پٹیشن جس کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی بار بار کہہ رہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کس نے چوری کی۔ پاکستان میں تمام اداروں کے اندر کیمرے موجود ہیں، فوٹیج کا کہا گیا کہ ساری چوری ہو گئی ہے جس کے پاس ہے منگوائیں۔ قاضی فائز عیسی نے بہت اچھا کیا کہ ساری سماعت ٹی وی پر چل رہی ہے۔ پورا پاکستان مدد کرے گا جس کو یہ فوٹیجز چلانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ 8 ماہ سے بے گناہ لوگ جو جیلوں میں ہیں ان کو رہا کیا جائے۔ بڑا ظلم ہو رہا ہے جو جیلوں میں ہیں ان کے گھروں میں روزی ختم ہو رہی ہے۔ ان کے بچوں کو سکولوں سے نکال دیا گیا، ان کو رہا کر دینا چاہئے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ چیف جسٹس کے نام کے ساتھ قاضی جڑا ہوا ہے وہ اپنے نام کا خیال کریں۔ چیف جسٹس اگر یہ پٹیشن سن لیں تو بہت سارے لوگ ان کو دعائیں دیں گے۔ جن لوگوں کے پاس فوٹیجز ہیں ان لوگوں نے ہی یہ سارا کچھ کروایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی نے جج کو کہا میں یہاں قید میں ہوں میرے گھر پر چھاپہ مارا گیا، میرے 8 بےگناہ ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے ملازمین کا یہ قصور ہے کہ وہ شاہ محمود قریشی کے ملازم ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سب لوگ باہر نکلیں چاہیں ان کے ہاتھ باندھیں جائیں یا پھر پاؤں۔ دفعہ 114 لگا دیں ہمیں گھر سے باہر بھی نہ نکلنے دیں، لوگ الیکشن کے لئے نکلیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے جن امیدواروں کو اٹھایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس کیوں نہیں لے رہا۔
دوسرا ون ڈے: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف
- 19 منٹ قبل

پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی
- 6 گھنٹے قبل

جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 9 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات میں قومی دن کے موقع پر دو دن کی تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل

اوپن اے آئی نے جی پی ٹی 5.1 اے آئی ماڈل متعارف کرا دیا
- 5 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے، پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت پر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

سونے کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے تاجکستان کے وزیر دفاع کی ملاقات،دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو
- 10 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی کی وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت
- 8 گھنٹے قبل

وفاقی آئینی عدالت کے تین ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- 6 گھنٹے قبل

مسٹر بیسٹ کا سعودی دارالحکومت ریاض میں ’بیسٹ لینڈ‘ پارک کا شاندار افتتاح
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار
- 7 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)



