اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر نے کہا کہ وہ پنجاب بھر میں علیم خان اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کریں گے

لاہور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری امیر بہادر خان نے آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات کی اور اس موقع پر امیر بہادر نے کہا کہ وہ پنجاب بھر میں علیم خان اور ان کے پینل کی مکمل حمایت کریں گے۔
ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین بشیر احمد نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات میں حمایت کا اعلان کیا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) راوی ٹاؤن کے سابق صدر مبشر لال نے بھی آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 117 میں پی ٹی آئی کے تمام کارکنان عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم چلائیں گے۔
عارف اعوان ایڈووکیٹ، نعیم گورائیہ ایڈووکیٹ نے وکلاء برادری کے ہمراہ عبدالعلیم خان سے ملاقات کی، این اے 117 سے وکلاء آئی پی پی صدر کا بھرپور ساتھ دیں گے۔
اس موقع پر امیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ میرا منشور عام آدمی کی خدمت اور بلا تفریق خدمت کو یقینی بنانا ہے، شاہدرہ اور نواحی علاقوں کو اپ گریڈ کرنا عام انتخابات میں ہماری اولین ترجیح ہو گی۔ انہوں نے عام انتخابات میں حمایت کرنے پر اے این پی اور ہزارہ برادری کا شکریہ ادا کیا ۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
- ایک گھنٹہ قبل

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کی تمام جائیدادیں اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم
- 6 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کےسینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دے دیا
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کو آئینی عدالت کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی 27 ویں آئینی ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری دے دی، اپوزیشن کا شدید احتجاج
- 7 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی
- 2 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں ایک بار پھر سونے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ
- 8 گھنٹے قبل

اسلام آباد کچہری خودکش دھماکے کا سہولت کار اور ہینڈلر گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

پیرو میں مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، 37 افراد جاں بحق
- 38 منٹ قبل

جسٹس صلاح الدین پنہور نے چیف جسٹس کو خط ، 27ویں ترمیم کا جائزہ لینے اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ
- 5 گھنٹے قبل

آرمی چیف اب چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، عہدے کی مدت 5 سال ہوگی،آرمی ایکٹ ترمیمی بل
- 15 منٹ قبل






