جی این این سوشل

جرم

کراچی میں رواں سال کی دوسری بڑی چوری کی واردات

کراچی : چور سنار کی دکان سے سوا کروڑ کا سونا اور 85 لاکھ کیش لے اڑے۔ پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں رواں سال کی دوسری بڑی چوری کی واردات
کراچی میں رواں سال کی دوسری بڑی چوری کی واردات

تفصیلات کے مطابق  کلفٹن تین تلوار پر رواں سال کی دوسری بڑی چوری کی واردات ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق  چور سنار کی دکان سے سوا کروڑ کا سونا اور 85 لاکھ کیش لے اڑے ہیں ،مجموعی طور سوا دو کروڑ روپے کی واردات ہوئی ،ملزمان تجوری نے تجوری توڑنے کے بعد واردات کی۔تجوری میں ڈیڑھ کلو سونا اور 85 لاکھ روپے تھے۔

پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور  پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سنار کی دکان میں 9 سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں ، کوئی ایک کیمرا بھی کام نہیں کررہا ، واقعے کے حوالےسے تحقیقات کررہے ہیں۔

پولیس کے مطابق  دکان کا لوہے کا دروازہ ٹوٹا ہوا ہے ، جبکہ  دکان کا شیشے کا دروازہ بالکل ٹھیک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  اطراف کی دکانوں کی سی سی ٹی وی حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

پاکستان

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زخمی اے ایس پی محمد علیم کا علاج لاہور کے نجی اسپتال میں کرنے کا فیصلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شرپسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے اے ایس پی محمد علیم کو فوری طور پر لاہور کے بہترین نجی ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں شرپسندوں کے پتھراو کے نتیجے میں اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ شدید زخمی ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں پمز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زخمی اے ایس پی کو آج ہی لاہور منتقل کرنے کی اجازت دی جائے گی تاکہ ان کا بہترین علاج ممکن بنایا جا سکے۔

\وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ان کا علاج لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں کرایا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے پمز ہسپتال اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت بھی کی اور ان سے خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی نے اے ایس پی کی حالت کے بارے میں ڈاکٹرز سے بھی بات کی اور علاج معالجے کے انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین کی ملاقات

دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں، جنرل عاصم منیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 آرمی چیف سے چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین  کی   ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے ون آن ون ملاقات کی، پاک فوج کے سربراہ نے باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر زور دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال، علاقائی استحکام کے لیے اقدامات اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے ہرموسم کے دیرینا مثالی تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر کھڑے ہیں جب کہ پاک چین تعلقات اور تاریخی شراکت داری وقت کی کسوٹی پر ہمیشہ پورا اترے ہیں۔

پاک فوج کے سربراہ نے بین الاقوامی اور علاقائی صورتحال میں پاکستان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہونے پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ وائس چیئرمین ژانگ یوشیا نے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے حوالے سے پاکستان کی ثابت قدمی کو سراہا۔

انہوں نے انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں میں پاک فوج کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور اس پائیدار تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا اعادہ کیا۔

قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گورنر سندھ سے قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کی ملاقات

گورنر ہاوس کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری اور قطر کے سفیر علی مبارک الخطیر کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس ملاقات کے دوران قطر کے سفیر نے گورنر سندھ کے مختلف انیشی ایٹو کی تعریف کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اس موقع پر قطر کے سفیر کو بتایا کہ قطر پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا خواہشمند ہے، اور پاکستان میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول اور ضمانت فراہم کی جائے گی۔

ملاقات کے دوران گورنر ہاوس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ قطر کے سفیر نے گورنر ہاوس کے تاریخی حصوں کا دورہ بھی کیا، جن میں قائداعظم کا کمرہ شامل تھا۔

کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ جیل میں قید بچوں کی ضمانت کرانے کو تیار ہیں کیونکہ “یہ ہمارے بچے ہیں”۔ اس کے علاوہ، گورنر سندھ نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ “ان کی جادوگرنی ہار گئی اور ہمارا جادوگر محسن نقوی جیت گیا”۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll