جسٹس سردارطارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا


فوجی عدالتوں کے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس سردارطارق مسعود نے خود کو بینچ سے الگ کر لیا۔
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کرنے والا بنچ ٹوٹ گیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 6 رکنی بنچ نے سماعت کی۔جسٹس امین الدین خان، محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل تھے، ان کے علاوہ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت بھی بنچ کا حصہ تھے۔
سماعت کے آغاز پر جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسن نے بنچ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے۔
اس موقع پر لاہور بار کے وکیل حامد خان نے کیس میں دلائل دینے کی کوشش کی جس پر جسٹس سردار طارق مسعود نے کہا کہ اگر ہم نے کیس سننا ہی نہیں تو دلائل نہ دیں، ہم پر اعتراض اٹھایا جا رہا ہے کہ میں کیس سے الگ ہو جاؤں۔ جسٹس سردار طارق نے بنچ سے علیحدگی اختیار کر لی جس کے باعث خصوصی عدالتوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنیوالا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا۔
بنچ کی دوبارہ تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجوا دیا گیا ہے جس کے بعد تین رکنی ججز کمیٹی انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے لیے نیا لارجر بنچ تشکیل دے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کیا تھا۔

ایلیمینیٹر 2: لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو95 رنز سے ہر ا کر فائنل میں جگہ بنا لی
- 9 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ،خواتین کو ای وی اسکوٹیز فراہم کرنے کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا بڑا فیصلہ،بھارت کے لیے فضائی حدود مزید 1 ماہ تک بند
- 12 گھنٹے قبل

پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو پہنچنے والے نقصان کے ذمہ دار ہیں،وفاقی وزیر مذہبی امور
- 11 گھنٹے قبل

میاں چنوں :نجی اسپتال میں خاتون کے ساتھ مبینہ طور بدسلوکی کرنے والاڈاکٹر گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم رواں ماہ ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے
- 9 گھنٹے قبل

وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ تبدیل،اب کب پیش کیا جائے گا؟
- 9 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا معاملہ ،ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

چین اور میکسیکو کے بعد ٹرمپ کا یورپی یونین پربھی 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ
- 12 گھنٹے قبل

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
- 7 گھنٹے قبل
آئی ایم ایف وفد کی صدر مملکت سے ملاقات،بجٹ اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
- 9 گھنٹے قبل

سابق سری لنکن کپتان اینجلومیتھیوز نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
- 9 گھنٹے قبل