انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے، الیکشن کمیشن


الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کے لیے 50 فیصد پولنگ اسٹیشنز کو حساس یا انتہائی حساس قرار دیدیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے حساس اور انتہائی حساس قرار دینے والے پولنگ اسٹیشنز کی کل تعداد 46 ہزار 65 ہے۔ ان پولنگ اسٹیشنز میں سے 27 ہزار 628 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ 18 ہزار 437 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پنجاب میں 12 ہزار 580 پولنگ اسٹیشنز حساس اور6 ہزار 40 انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جبکہ 32 ہزار 324 پولنگ اسٹیشز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔ سندھ کے 6 ہزار 545 پولنگ اسٹیشنز حساس ، 6 ہزار 524 انتہائی حساس جبکہ 5 ہزار 937 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔
خیبر پختونخواہ کے 6 ہزار 166 پولنگ سٹیشنز حساس ، 4 ہزار 143 انتہائی حساس اور 5 ہزار 388 پولنگ سٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان میں کل 5ہزار 28 پولنگ اسٹیشنز میں سے صرف 961 نارمل قرار دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں 2ہزار 337 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ ایک ہزار 730 انتہائی حساس قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی کیلئے پاک فوج کے اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 11 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 17 hours ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 21 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 17 hours ago





