پی ٹی آئی کے خلاف ظلم، زیادتی اور بربریت کا ماحول آج تک جاری ہے، شعیب شاہین
گزشتہ دوسال سےتحریک انصاف کےخلاف بدترین فسطائیت کادورچل رہا ہے، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ جو ظلم، زیادتی اور بربریت کا ماحول قائم کیا گیا وہ آج تک جاری ساری ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان ہماری شکایات کا نوٹس لیں، نقصان ہوا تو ذمہ دار سپریم کورٹ بھی ہوگی۔۔
پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرنے والے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ گزشتہ دوسال سےپی ٹی آئی کےخلاف بدترین فسطائیت کادورچل رہا ہے، میرا حلقہ این اے 47 مقتدر حلقوں کے درمیان آتا ہے۔ جہاں سپریم کورٹ بھی ہے الیکشن کمیشن بھی ہے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے علاوہ دوسرے اہم ادارے بھی ہیں۔
آئی جی اسلام آبادہوش کے ناخن لیں!!! تاریخ سے سبق سیکھیں،ترجمان پی ٹی آئی نے بڑی وارننگ دیدی!#BREAKINGNEWS #GNN_Updates #GNN pic.twitter.com/th13UkAJfF
— GNN (@gnnhdofficial) January 29, 2024
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر اغواء برائے بیان کا سلسلہ آج تک جاری ہے ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا، تشدد کیا اور پارٹیاں تبدیل کروائی گئیں اور کنگز پارٹیاں بھی بنائی گئیں۔جب دیکھا گیا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے تو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روکا گیا جس کو ساری دنیا نے دیکھا۔ الیکشن کے دوران رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں۔ پہلے ہم سے بلے کا نشان چھینا گیا۔ سپریم کورٹ نے لیول پلینگ فیلڈ کا حکم دیا لیکن الیکشن کمیشن نے ہمارے تحفظات پر کان نہیں دھرے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ پولیس اہل کار پبلک سرونٹ یعنی ہمارے عوامی ملازم ہیں، پولیس والے بونے سیاست دانوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی نہ بنیں چیف جسٹس آف پاکستان ہماری شکایات کا نوٹس لیں، تاریخ کی بدترین دھاندلی پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 18 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 12 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 3 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 21 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 18 hours ago





