بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے: مسعود خان
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ صرف پاکستان کے آئین اور قوانین میں شامل ہے


امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ نہ صرف پاکستان کے آئین اور قوانین میں شامل ہے بلکہ پاکستانی قوم اس مقصد کے لئے متحد اورپر عزم ہے۔
یہ بات انہوں نے امریکہ میں بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے کام کرنے والی معروف تنظیم آل نیبرز All Neighbors کے ڈائریکٹر الیاس مسیح اور تنظیم کے دیگر عہدہ داروں پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔
مسعود خان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری پاکستانی معاشرے کا وصف ہے جس کے تحفظ اور فروغ کے لئے اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔
سفیر پاکستان نے کہا کہ جڑانوالہ کے واقعے کے بعد پاکستانی سیاسی ، مذہبی اور دیگر قیادت نے جس جذبے کااظہار کیا وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے ہماری معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ واقعہ کے بعد جس طرح پاکستانی قوم نے اپنے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کیا ہے دنیا بھر کی مسیحی برادری اس کو سراہتی ہے۔ انہوں نے متاثرہ چرچ اور پراپرٹی کی تعمیر نو کے حوالے سے حکومت پاکستان اور دیگر متعلقین کی کاوشوں کو بھی خصوصی طور پر سراہا۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 43 منٹ قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل






