شاہ محمود قریشی کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی

.jpg&w=3840&q=75)
سائفر کیس، ٹرائل کورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10 سال کی قید سنا دی۔
خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کیس کی سماعت کی اور سزائیں سنائیں۔
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے بیانات کی کاپی حاصل کی، شاہ محمود قریشی نے خود جوابات لکھوائے۔ بانی پی ٹی آئی کا 342 کا بیان کمرہ عدالت میں ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے جج کے خلاف عدم اعتماد کی درخواست جمع کروائی تھی، عدم اعتماد کی درخواست دائر ہونے کے بعد فاضل جج نے کمرہ عدالت تبدیل کر دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے 342 کے ریکارڈ کی کاپیاں آج ملزمان کو فراہم کی گئی ہیں۔
ملزمان نے 342 کے بیان کے سوالنامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ عمران خان نے ایک گھنٹہ 20 منٹ طویل بیان ریکارڈ کروایا۔
گزشتہ روز اسٹیٹ ڈیفینس کونسل نے مزید 12 گواہان پر جرح مکمل کی تھی۔ اب تک 4 گواہوں پر وکلاء صفائی جبکہ 21 پر اسٹیٹ ڈیفینس کونسل جرح مکمل کر چکے ہیں۔
عدالت نے عدم اعتماد کی درخواست کے بعد اسٹیٹ ڈیفینس کونسل کو جرح مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔ گزشتہ روز سائفر سے متعلق 13 گھنٹوں پر محیط طویل سماعت جاری رہی تھی۔

بھارتی اقدامات : قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب
- 10 hours ago

بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کر دیا ، اٹاری چیک پوسٹ بند ، پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم
- 11 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، بھارت کی سازش بے نقاب
- 10 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
وزیرخزانہ نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا
- 10 hours ago

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر کیتھ اسٹیک پول 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- an hour ago

پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانزکوشکست دیدی
- 10 hours ago

پنجاب حکومت کا راشن کارڈ سکیم شروع کرنے کا فیصلہ
- 10 hours ago

پہلگام واقعہ مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسی کا نتیجہ قرار
- 35 minutes ago

پہلگام واقعے نے بھارتی سکیورٹی نظام کی ساکھ پر بھی کئی سوالات اٹھا دیئے
- 26 minutes ago

پہلگام حملہ، بھارت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب
- 41 minutes ago

فلسطینی صدر کے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے پر حماس کا سخت ردعمل
- an hour ago
زمبابوے پاکستان سے 12 سپر مشاق طیارے خریدے گا
- 10 hours ago