- Home
- News
بارش سے خشک سردی کا زور ٹوٹ گیا، برف باری سے سردی میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے آج سے 4 فروری تک مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے
اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کے باعث بدھ کو سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم سرد ہوگیا جب کہ لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش ہوئی جن میں گڑھی شاہو، مال روڈ، لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، باغبانپورہ، مغل پورہ اور گوالمنڈی شامل ہیں۔
مغل پورہ، ریلوے سٹیشن اور لاری سٹیشن کو بھی بارش نے گھیر لیا۔ چوبرجی، انارکلی، مزنگ، چونگی امرسدھو، گجوماتا اور کاہنہ سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے باعث دھند میں نمایاں کمی ہوئی۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک کو متاثر کر رہی ہیں اور یہ 4 فروری تک جاری رہیں گی۔صوبائی دارالحکومت میں 4 فروری تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں آج سے 4 فروری تک وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شوگران، سری پائے اور مکرا چوٹی کے پہاڑوں پر برف باری ہوئی ہے۔ ناران، جھیل سیف الملوک اور للوسر جھیل میں چار فٹ برف پڑی ہے۔
فوجی عدالتوں کے سزا یافتہ مزید 5 مجرموں کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ
- 9 گھنٹے قبل
بھارت کے سابق وزیراعظم من موہن سنگھ طویل عدالت کے بعد 92سال کی عمر میں چل بسے
- 9 گھنٹے قبل
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل
سکیورٹی فورسز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 13 خوارج ہلاک
- 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے سینیٹر عرفان صدیقی کو حکومتی اتحادی کمیٹی کا ترجمان مقرر کردیا
- 9 گھنٹے قبل