سزا دینے کی جلدی میں آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے، رہنما تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیسز اور ٹرائیل ڈرامہ ہے جلد بازی میں فیصلہ دیا گیا، انصاف کا تقاضہ پورا نہیں کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ کیسز ہیں نہ ٹرائل، یہ ڈرامہ ہے، بڑی جلدی تھی سزا دینے کی، آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سزا جلد معطل ہو جائے گی۔ ٹرائل ہوا ہی نہیں،عمران خان کے وکلاء کو جرح کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔ جب ٹرائل نہ ہو تو اسے مس ٹرائل کہتے ہیں۔
یہ کیسز ہیں نہ ٹرائل، یہ ڈرامہ ہے، بڑی جلدی تھی سزا دینے کی، آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ سزا جلد معطل ہو جائے گی،- @SyedAliZafar1 #ناانصافی_کا_بدلہ_ووٹ_سے
— PTI (@PTIofficial) January 31, 2024
pic.twitter.com/YzP0Ore7sw
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر غیرقانونی کیسز ہیں اور سزا بھی غیرقانونی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی اور وکلا نے کہا کہ 17 گواہوں سے جرح کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ جائیں پھر جرح کی اجازت ملے گی، آج ہائی کورٹ کی سماعت سے قبل ہی فیصلہ سنا دیا گیا، اگر جرح کرنے کی اجازت نہ دی جائے تو یہ مس ٹرائل ہوتا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ امیدواروں کو لیول پلیئنگ نہ ملنے کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، آزاد امیدواروں کو جو پی ٹی آئی جوائن کرنی ہے اس کے حوالے سے کیا قانونی چیزیں درکار ہیں اس پرکام ہو رہا ہے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago



