دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، بالخصوص تجارت اور ماحولیاتی اقدامات کے خصوصی حوالے سے تعاون بڑھانے کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کے مابین ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ ، بالخصوص تجارت اور ماحولیاتی اقدامات کے خصوصی حوالے سے تعاون بڑھانے کے لئے نئے راستے تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو جمہوریہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ٹیلی فون کیا ۔ ٹیلی فون کا مقصد ابوظہبی میں اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن آن کلائمیٹ چینج ( کوپ۔28) کے فریقین کی کانفرنس کے 28ویں اجلاس کے موقع پر 2 دسمبر 2023 کو ہونے والی ان کی ملاقات کے دوران ہونے والی بات چیت کے عمل کو آگے بڑھاناتھا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت اور ماحولیاتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے باہمی تعاون کو بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کی۔ دونوں رہنمائوں نے وسیع تر علاقائی تعاون کے ذریعے جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی کے لیے کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

سونے کی قیمت میں پھر کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل

قطر:صدر مملکت آصف علی زرداری کی شیخ تمیم سے ملاقات،قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی متنازع ٹوئٹس کے 2 کیسز سے بری
- 6 گھنٹے قبل

آڈیو لیک کیس: سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

24 سرکاری ادارے نجکاری کے لیے مختص ، پی آئی اے کی نجکاری رواں سال مکمل ہوجائے گی،وزیر خزانہ
- 3 گھنٹے قبل

کراچی نے نوجوان قیادت کو موقع دیا، اب نیویارک نے بھی تبدیلی کی راہ اپنائی،مراد علی شاہ کا ردعمل
- 2 گھنٹے قبل

عالمی سنوکر چیمپئن شپ: شاہد آفتاب نے بھارتی حریف کو شکست دے دی
- 3 گھنٹے قبل

نیویارک انتخابات ہارنے کی بڑی وجہ شٹ ڈاؤن ہے،صدر ٹرمپ
- 15 منٹ قبل

پاکستان میں پہلی بار گوگل کروم بُک کی اسمبلی لائن کا افتتاح
- 4 گھنٹے قبل

مولانا کا ملکی سیاست میں اہم کردارہے، 27ویں ترمیم بڑی آسانی سےپاس ہو جائے گی،فیصل واوڈا
- ایک گھنٹہ قبل

27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم نے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے غیرملکی دورے منسوخ کر دیئے
- 3 گھنٹے قبل

سابق پی ٹی آئی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد اسلام آباد سے گرفتار
- 2 گھنٹے قبل










