جی این این سوشل

علاقائی

کراچی: صبح سویرے ابر رحمت، ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے

گلشن اقبال، کورنگی اور قیوم آباد اور  ڈیفنس میں بھی بارش ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی: صبح سویرے ابر رحمت،  ٹھنڈی ہواؤں کے جھونکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔

شہر قائد میں آئی آئی چند ریگرروڈ، شارع فیصل، صدر، اولڈ سٹی ایریا، ایم اے جناح روڈ پر صبح سویرے ہلکی بارش ہوئی۔

اس کے علاوہ گلستان جوہر،گلشن اقبال، کورنگی اور قیوم آباد اور  ڈیفنس میں بھی بارش ہوئی۔

 

صحت

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہیپا ٹا ئٹس کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

ہیپاٹائٹس کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے۔رواں سال کا عنوان '' یہ عمل کرنے کا وقت ہے،،رکھا گیا ہے۔

یہ عنوان ہیپاٹائٹس سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر تیز اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

عالمی سطح پر ہیپاٹائٹس سے متعلقہ بیماریوں سے ہرتیس سکینڈز میں ایک ہلاکت کے تشویشناک اعدادوشمار کے بعد عملی اقدامات کے اس مطالبے کو تقویت ملتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

مریم نوا ز کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار

وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نوا ز کا ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار

پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے ہیپاٹائٹس کے خلاف جدوجہد میں عوامی آگاہی اور حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

آج ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں میں تیزی سے اضافے پرتشویش کااظہار کیا۔

انہوں نے زوردیا کہ آلودگی سے پاک ماحول اور پینے کے صاف پانی سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔

وزیراعلی نے کہاکہ ہیپاٹائٹس کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ مفت تشخیص کی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں، پاور ڈویژن اعلامیہ

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ اوربیوروکریٹ کومفت بجلی کی فراہمی کی خبرمیں صداقت نہیں ہے۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی پارلیمنٹیرین یا بیوروکریٹ کو مفت بجلی نہیں دی جاتی، اور نا ہی کسی  سرکاری ادارے کو بجلی مفت فراہم نہیں کی جاتی ہے۔

دوسری جانب ارکان پارلیمان نے مفت بجلی اسعتمال کرنے کے الزامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا، ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر ایاز صادق سے شکایت کیا کہ  فیک نیوز کی تردید نہ کرنے پر وزارت توانائی کیخلاف تحریک استحقاق لائیں گے اسپیکر نے کہا کہ ارکان اسمبلی کی عزت و وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

ایم این ایز کا کہنا ہے انتخابات میں حصہ لینے سے پہلے تمام ادائیگیوں کا این او سی جمع کرانا لازم ہے اور منتخب ہونے پر  ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کا کرایہ ادا کرتے ہیں، بجلی اور گیس کا بل بھی خود دیتے ہیں اس کے باوجود وزارت توانائی نے ارکان پارلیمان کیلئے بجلی مفت ہونے کی جھوٹی خبروں کی فوری تردید نہیں کی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll