انگلش پریمیئر لیگ ،مانچسٹر یونائٹڈ نے وولورہیمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی
ویسٹ ہیم یونائٹڈ اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں کے درمیان میچ برابر رہا


لندن: مانچسٹر یونائٹڈ نےانگلش پریمیئر لیگ میں وولورہیمپٹن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی جبکہ ویسٹ ہیم یونائٹڈ اور بورن ماؤتھ کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا۔انگلش پریمیئر لیگ کے 32 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔
لندن سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ ہیم یونائٹڈ اور بورن ماؤتھ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا تاہم میچ 1-1 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔ بورن ماؤتھ کی طرف سے پہلا گول میچ کے تیسرے منٹ میں ڈومینک سولانکے نے سکور کر کے اپنی ٹیم کو ویسٹ ہیم یونائٹڈ کے خلاف 0-1 کی برتری دلا دی۔ میچ کے پہلے ہاف پر بورن مائوتھ کو ویسٹ ہیم یونائٹڈ کے خلاف ایک گول کی برتری تھی۔
دوسرے ہاف میں ویسٹ ہیم یونائٹڈ کی طرف سے 61 ویں منٹ میں جیمز وارڈ پروس نے ایک گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا جو میچ کے اختتام تک برقرار رہا۔ای پی ایل ٹیبل پر ویسٹ ہیم یونائٹڈ کی ٹیم 36 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر جبکہ بورن مائوتھ کی ٹیم 26 پوائنٹس کے ساتھ 12 ویں نمبر پر ہے۔
مولینکس سٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں وولور ہیمپٹن اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں نبرد آزما تھیں ،مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد وولورہیمپٹن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
مانچسٹر یونائٹڈ کی ٹیم اس فتح کے بعد دو درجے ترقی پاکر ای پی ایل ٹیبل پر 35 پوائنٹس کے ساتھ نویں سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔واضح رہے کہ یہ مجموعی طور پر ٹاپ فلائٹ انگلش فٹ بال کا 125واں ایڈیشن ہے جس کے شیڈول کا اعلان 15 جون 2023 کو کیا گیا تھا۔
مانچسٹر سٹی کی ٹیم ای پی ایل میں اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہے ،لیور پول کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 51 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر موجود ہے

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل





