جی این این سوشل

پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کے خاتمے کے بعد ہی ملک ترقی کرے گا ،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اگر جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنیوالوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے جبکہ گوجرانوالہ میں مسائل بے شمار ہیں، جماعت اسلامی حکومت میں اکر ان مسائل کا خاتمہ کرے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی سیاست کے خاتمے کے بعد ہی ملک ترقی کرے گا ،سراج الحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8  فروری کو پوری قوم کا امتحان ہے، نواز ، زرداری کی سیاست کا خاتمہ کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ انگریز کے جانے کے بعد ان کے ایجنٹ مافیا نے سیاست اور اداروں پر قبضہ کیا پاکستان پر جن لوگوں نے باریاں لیکر حکمرانی کی وہ پھر شہر شہر پھر کر دوبارہ حکمرانی کیلئے مافیاں مانگ رہے ہیں، ان کی وجہ سے عدالتی نظام تباہ ہوا۔ انہی حکمرانوں نے عوام کے ہاتھوں میں قرض کی ہتھکڑیاں ڈالیں جبکہ نواز، زرداری کی سیاست ختم کئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ایسا پاکستان چاہتی ہے جو کسی کا غلام نہ ہو،ایسا پاکستان جس میں غربت، مہنگائی بدامنی نہ ہو۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا نے یہ بھی کہا  کہ جماعت اسلامی عدالتوں میں انگریز کے قانون کی بجائے قرآن کا نظام چاہتی ہے، انگریز چلا گیا ان کے ایجنٹوں نے انگریز کا نظام مسلط رکھا ہوا ہے، جماعت اسلامی معیشت کو ٹھیک اور روزگار فراہم کرنے خواہاں ہیں جبکہ اگر عوام سودی نظام چاہتے ہیں تو ن اور پی پی پی کو ووٹ دیں۔

سراج الحق  نے کہا کہ فلسطین میں نہتے عوام پر بارود کی بارش ہو رہی ہے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنیوالوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے جبکہ گوجرانوالہ میں مسائل بے شمار ہیں، جماعت اسلامی حکومت میں اکر ان مسائل کا خاتمہ کریگی۔

 

صحت

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 10کیسز رپورٹ، لاہور سب سے زیادہ متاثر

لاہور : پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 10 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 54 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ رواں سال یہ تعداد 357 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبے کے مختلف شہروں میں سے لاہور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ راولپنڈی سے 4 اور چکوال سے 1 کیس سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا اسٹاک موجود ہے، انسداد ڈینگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔

محکمہ صحت پنجاب نے ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان میں مچھر مارنے کی مہم، لوگوں کو آگاہی دینا اور ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

فائرنگ سے جاوید بٹ کی بیوی زخمی جبکہ بیٹی محفوظ رہی، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک

امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی لاہور میں فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب محمد جاوید بٹ کی کار پر فائرنگ ہوئی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

شاہراہ قراقرم اپر مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہراہ قراقرم اپر  مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی، 3 مسافر جاں بحق

شاہراہ قراقرم اپر کوہستان میں مسافر بس لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 3 مسافر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

راولپنڈی سے ہنزہ جانے والی مسافر بس اپر کوہستان کے علاقے داسو میں حادثے کا شکار ہو گئی ، ڈسٹرکٹ پولیس افسر اپر کوہستان مختیار احمد نے بتایا کہ بس بڑے پتھروں کی زد میں آئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، دو جاں بحق ہونے والوں کا تعلق گلگت بلتستان سے اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔

دوسری جانب ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں موسلادھار بارش کے باعث  شاہراہ قراقرم متعدد مقامات پر بلاک ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll