جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا


لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے عہدے کی مدت پوری ہونے سے 5 سال قبل ہی استعفی دے دیا۔ جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ صدر پاکستان عارف علوی کو ارسال کردیا۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا، وہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے چھٹیوں پر تھے۔ سال 2014 میں لاہور ہائیکورٹ میں جج کے عہدے پر تعینات ہونے والے جسٹس شاہد جمیل سنیارٹی لسٹ میں 11 ویں نمبر پر تھے۔
انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے جج کے منصب پر فائز میرے لیے اعزاز تھا، ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
آئین کے آرٹیکل 206 اے کے تحت مستعفی ہونے والے جسٹس شاہد جمیل خان نے مزید لکھا کہ، ’میں نے زندگی کا نیا باب شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جسکی وجہ سے عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔‘
جسٹس شاہد جمیل خان نے استعفیٰ صدر پاکستان عارف علوی کو ارسال کردیا،انہوں نے 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔
جسٹس شاہد جمیل خان نے اپنے استعفے میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے 4 اشعار بھی لکھے۔
آزاد کی اک آن ہے محکوم کا اک سال
کس درجہ گراں سیر ہیں محکوم کے اوقات
آزاد کا اندیشہ حقیقت سے منور
محکوم کا اندیشہ گرفتار خرافات
محکوم کو پیروں کی کرامات کا سودا
ہے بندہ آزاد خود اک زندہ کرامات
اقبال ! یہاں نام نہ لے علم خودی کا
موزوں نہیں مکتب کیلئے ایسے مقالات

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 15 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 13 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 16 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 10 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 9 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل






