جی این این سوشل

دنیا

سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ 6 فروری کو چین کا 2روزہ دورہ کریں گے

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق چین سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے تیسرے دور کا انعقاد کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ 6 فروری کو چین کا 2روزہ دورہ کریں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسیس 6 فروری کو چین کا 2روزہ دورہ کریں گے۔

شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے جمعہ کے روز کہا کہ سوئٹزرلینڈ کے وزیر خارجہ اگنازیو کیسیس چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر 6 فروری کو چین کا 2روزہ دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریق چین-سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ کے تیسرے دور کا انعقاد کریں گے۔

دنیا

لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد

روسی حکام کے مطابق ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا ملا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاپتہ روسی ہیلی کاپٹر کو حادثہ، ملبہ مل گیا، 17 لاشیں برآمد

روس کے مشرق بعید میں واقع جزیرہ نما کامچاتسکی میں ہفتے کو ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا جس میں سوار 22 افراد میں سے 17 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔ 

روسی حکام کے مطابق اتوار کی صبح ریسکیو ٹیموں کو ہیلی کاپٹر کا ملبہ پہاڑی ڈھلوان پر بکھرا ہوا ملا۔ حادثے کے بعد سے ہی امدادی کارروائیاں جاری تھیں اور گزشتہ روز ملبے سے متعدد لاشیں برآمد کی گئیں۔

ہیلی کاپٹر پر 19 سیاح اور عملے کے تین افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ باقی بچے ہوئے پانچ افراد کے زندہ بچ جانے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں اور ان کی لاشیں بھی جلد تلاش کر لی جائیں گی۔

یہ حادثہ کس وجہ سے پیش آیا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ روسی حکام نے اس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں، ڈی گارڈین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی  پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار گارڈین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا دیئے۔ دی گارڈین کی جانب سے عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرانے پر سوال کیا گیا کہ کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟

برطانوی اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کابل سے امریکی، برطانوی اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی، عمران خان نے طالبان کو "غلامی کی زنجیریں توڑنے" پر مبارکباد دی۔

غیر ملکی اخبار میں کہا گیا کہ عمران خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا، قبل ازیں عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

دی گارڈین اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجوایٹس کی توہین ہے، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے، کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہ بتائے۔

برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

ڈی گارڈین کی رپورٹ نے مطابق کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی طالبان کے حمایتی ہیں۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والا شخص کیسے یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات لڑ سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر خواتین سے متعلق متنازع بیانات بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے،محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک بھر میں مون سون کے نئے سپیل کی آمد، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

لاہور : ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی تازہ پیشگوئی کے مطابق خلیج بنگال سے آنے والی ہواؤں کے باعث آج اور کل بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، بلوچستان اور اندرون سندھ میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ چارسدہ، ہنگو، کرم، جنوبی و شمالی وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان میں موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ اور وسطی میدانی علاقوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں  کا کہنا ہے کہ بارشوں سے موسم خوشگوار رہے گا تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔ 

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سمندری طوفان اسنیٰ گوادر سے دور ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دسواں الرٹ جاری کر دیا ہے۔ شمال مغربی بحیرہ عرب میں موجود ایک اور سمندری طوفان کے پیش نظر بلوچستان کے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سندھ کے ماہی گیروں کو سمندر میں جانے کی اجازت مل گئی ہے۔ تاہم کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد سیوریج کا نظام اور سڑکیں تباہ ہو گئی ہیں۔ شاہراہوں پر جگہ جگہ گڑھے پڑ گئے ہیں اور سیوریج اور بارش کا پانی سڑکوں پر موجود ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll