ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا


کراچی : کراچی میں الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ، دھماکہ ہونے کے باعث کو ئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا ، تفصیلات کے مطابق بارودی مواد تھیلی میں رکھا گیا تھا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں واقع الیکشن کمیشن کے صوبائی دفتر کے قریب دھماکا ہوا ہے، تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ گاڑی صاف کرنیوالے نوجوان نے شاپر دیکھا اور اٹھا کر فٹ پاتھ پر رکھ دیا جس کے تھوڑی دیر بعد دھماکا ہوا گیا، واقعہ خوف و ہراس پھیلانے کی سازش لگتا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو علاقے میں طلب کرلیا گیا۔
ساجد سدوزئی کے مطابق شاپر کے اندر کنٹینر میں بارودی مواد کیساتھ بم تیار کیا گیا تھا، معمولی نوعیت کا بم تھا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا، دھماکے کے مقام کے اطراف کی سی سی ٹی وی ویڈیو کا جائزہ لے رہے ہیں۔
بلوچستان میں دھماکے
یاد رہے کہ انتخابات قریب آتے ہی بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال مخدوش ہوگئی، صوبے کے کئی اضلاع میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔
الیکشن کمیشن کے دفاتر، انتخابی ریلیوں، امیدواروں اور ان کے انتخابی دفاتر پر 2 درجن سے زائد حملوں میں 8 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے۔

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 دن قبل

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 دن قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 گھنٹے قبل



