جی این این سوشل

دنیا

غزہ میں لوگ آٹے سے محروم یو این آر ڈبلیو اے کی رپورٹ جاری

یو این آر ڈبلیو اے کے مطابق انہیں اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ علاقے کے لوگ آٹا بنانے کے لیے پرندوں کی خوراک پیس رہے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

غزہ میں لوگ آٹے سے محروم یو این آر ڈبلیو اے کی رپورٹ جاری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ  فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین (یو این آر ڈبلیو اے) پر اثر انداز ہونے والے فنڈنگ بحران کی وجہ سے جاری اسرائیلی بمباری کے دوران غزہ میں جان بچانے والی امدادی کارروائیاں “خطرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کے 20 لاکھ سے زیادہ لو گ اپنی زندگیوں کی بقا کے لئے یو این آر ڈبلیو اے پر انحصار کرتے ہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ 16 ڈونر ممالک کی طرف سے ایجنسی کی فنڈنگ میں کٹوتی کے فیصلے کے بعد پہلے سے ہی سنگین انسانی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ رفح بمباری سے بھاگنے والے لوگوں کا سمندر بن گیا ہے، دسیوں ہزار لوگ خان یونس میں گولہ باری اور لڑائی سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں صرف اسی ہفتے خان یونس میں 1.4 ملین سے زیادہ لوگ جو پہلے ہی پھنسے ہوئے ہیں۔

غزہ میں یو این آر ڈبلیو اےکے امور کے ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ کے ڈپٹی ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹرتھامس وائٹ نے مقبوضہ فلسطین میں جمعرات کو دئے گئے ایک بیان میں کہا کہ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ غزہ کے باشندے یو این آر ڈبلیو اے کے بغیر اس بحران سے بچ پائیں گے، (ہمیں) اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ علاقے کے لوگ آٹا بنانے کے لیے پرندوں کی خوراک پیس رہے ہیں۔

تھا مس وائٹ نے مزید کہا کہ کے مطابق رفح بمباری سے بھاگنے والے لوگوں کا سمندر بن گیا ہے،جیسا کہ یو این آر ڈبلیو اےنے رپورٹ کیا ہے کہ دسیوں ہزار لوگ خان یونس میں گولہ باری اور لڑائی سے بھاگنے پر مجبور ہو گئے ہیں صرف اسی ہفتے خان یونس میں 1.4 ملین سے زیادہ لوگ جو پہلے ہی پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کا اعلیٰ ترین تحقیقاتی ادارہ یو این آر ڈبلیو اے کی درخواست پر پہلے ہی ان الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے جو اسرائیل نے ان کے کارکنوں پر عائد کئے ہیں ۔

پاکستان

شکیل خان کا خود پر لگائے کرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں، سابق صوبائی وزیر کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شکیل خان کا خود پر لگائے  کرپشن  الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

سابق صوبائی وزیر خیبر پختونخوا شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کا جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

شکیل خان نے کہا کہ بدعنوانی کیلئے بنائی گئی کمیٹی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے، مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لئے بھی تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 8 ستمبر جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد اپنا موقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔

سابق وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ سابق صدر عارف علوی نےعمران خان سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ملاقات میں سب بتاؤں گا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے سابق رکن اور صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈگورننس کے الزامات عائد کرتےہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ

پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ، بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش ٹیم کے 26 رنز پر 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالا اور 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مہدی حسن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام 10، نجم الحسن 4، مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2، مومن الحق اور ذاکر حسن ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں، ڈی گارڈین

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی  پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا

برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کو طالبان دوست قرار دے دیا۔

برطانوی اخبار گارڈین نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھا دیئے۔ دی گارڈین کی جانب سے عمران خان کے آکسفورڈ چانسلر کے انتخاب کیلئے کاغذات جمع کرانے پر سوال کیا گیا کہ کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی واقعی آکسفورڈ کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں؟

برطانوی اخبار کی جانب سے کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کابل سے امریکی، برطانوی اور اتحادی افواج کے انخلاء کے بعد افغان طالبان کو مبارکباد دی، عمران خان نے طالبان کو "غلامی کی زنجیریں توڑنے" پر مبارکباد دی۔

غیر ملکی اخبار میں کہا گیا کہ عمران خان نے جنسی طور پر ہراساں ہونے والی خواتین کو ہی اس سانحہ کا ذمہ دار قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے اسامہ بن لادن کو شہید قرار دیا تھا، قبل ازیں عمران خان نے اسامہ بن لادن کو دہشت گرد کہنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔

دی گارڈین اخبار نے لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی نامزدگی آکسفورڈ کی خواتین بشمول حالیہ اور ماضی کی خاتون گریجوایٹس کی توہین ہے، ایسے شخص کا تصور کرنا مشکل ہے، کاش! کوئی عمران خان اور ان کے حامیوں کو بھی یہ بتائے۔

برطانوی اخبار نے لیڈی ایلش انجیولینی کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کیلئے بہترین امیدوار قرار دیا ہے، لیڈی ایلش انجیولینی پہلے ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔ 

واضح رہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے عہدے کے لئے انتخابات 28 اکتوبر کو ہوں گے، ڈھائی لاکھ سابق طلبا اور سابق عملہ آن لائن ووٹ ڈالیں گے، نئے چانسلر کی مدتِ ملازمت 10 سال ہوگی۔

ڈی گارڈین کی رپورٹ نے مطابق کیا طالبان دوست بانی پی ٹی آئی عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے اگلے چانسلر کے طور پر بہترین انتخاب ہیں۔بانی پی ٹی آئی طالبان کے حمایتی ہیں۔ 

برطانوی اخبار کے مطابق اسامہ بن لادن کو شہید کہنے والا شخص کیسے یونیورسٹی کے چانسلر کے انتخابات لڑ سکتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر خواتین سے متعلق متنازع بیانات بھی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll