تجارت

عوام پر حکومتی عذاب نازل، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ

بجلی کے صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 3rd 2024, 10:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عوام پر حکومتی عذاب نازل، بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دسمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ (ایف پی اے) کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ جبکہ قیمتوں کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہوگا۔

بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر 39 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، نیپرا نے نوٹیفکیشن میں کہا کہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

بجلی کے صارفین کو فروری کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنی ہوں گی۔

خیال رہے کہ نومبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا تھا۔