صدر،وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہوں کاکشمیریوں کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر دنیا میں سب سے بڑی فوجی چھاؤنی والا علاقہ بن گیا ہے


صدر ڈاکٹر عارف علوی' نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور مسلح افواج کے سربراہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لئے کشمیریوں کی غیر متزلزل اخلاقی سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
صدر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی جانب سے منظور کی گئی قرارداد میں کشمیریوں کی بھارتی تسلط سے نجات اور ان کے حق خودارادیت کی واضح حمایت کی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے بھارت نے کشمیری عوام کو ان کے حق خودارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر دنیا میں سب سے بڑی فوجی چھاؤنی والا علاقہ بن گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 5اگست 2019ء کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے بعد بھارت مقبوضہ علاقے کا سیاسی منظر نامہ اور آبادی کا مصنوعی تناسب تبدیل کرنے کی مذموم کوشش کررہا ہے۔ جس کا مقصد کشمیریوں کو ان کی اپنی سرزمین پر اقلیت میں بدلنا ہے۔
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
- 9 hours ago

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل
- 13 hours ago

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ
- 11 hours ago

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری
- 10 hours ago
.jpg&w=3840&q=75)
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا
- 13 hours ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ
- 8 hours ago

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف
- 9 hours ago

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا
- 9 hours ago

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ
- 8 hours ago

ایشیا کپ ٹی20: افغانستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا
- 11 hours ago

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی
- 11 hours ago

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
- 12 hours ago