جی این این سوشل

پاکستان

نواز شریف نے عوام کی تکالیف کی خاطر اپنے فیصلے بدلے ،مریم نواز

مری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی گھر بیٹھے نہیں دیکھا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نواز شریف نے عوام کی تکالیف کی خاطر اپنے فیصلے بدلے  ،مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مری: مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم  نوازشریف  نے کہا ہے کہ حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں، اس الیکشن میں مری والے اس حکمران سے جواب مانگیں کہ جب لوگ یہاں مر رہے تھے کہ وہ کہاں تھا؟

مریم نوازشریف  نے عوام سے پوچھا کہ جب نواز شریف آتے ہیں تو مزدوروں کا گھر کا چولہا جلتا ہے، لوگوں کو روزگار ملتا ہے، الیکشن میں چند دن رہ گئے ہیں، بزرگ نوجوانوں سے اپیل ہے کہ ووٹ کی پرچی کوئی کاغذ کا ٹکڑا نہیں اسے سوچ سمجھ کر دیں یہ ملک کی ترقی اور آپ کی آئندہ آنے والی نسلوں کا فیصلہ ہے، اگر آپ مری کے مسائل اور لوگوں کے مسائل، روزگار، تعلیم اور صحت کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں تو پھر شیر پر مہر لگائیں۔

مری میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو کبھی گھر بیٹھے نہیں دیکھا نواز شریف عوام کی تکلیف کی خاطر اپنے فیصلے بدل لیتے ہیں وہ آج موسم کی خرابی کے سبب بائی روڈ پہنچے کیوں کہ حکمران اللہ تعالیٰ اور عوام کو جواب دہ ہیں، اس الیکشن میں مری والے اس حکمران سے جواب مانگیں کہ جب لوگ یہاں مر رہے تھے کہ وہ کہاں تھا؟

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ملک کے وزیر اعظم رہے انہوں  نے جب بھی زندگی میں کوئی فیصلہ کیا وہ ملک کےوسیع تر مفاد میں ہی کیا انہوں نے کہا کہ میں نے نواز شریف کو کبھی بھی اپنی ذات کیلئے فیصلہ کرتے ہوئے نہیں دیکھا ۔ 

 

تجارت

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 یوٹیلیٹی سٹور زبند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ، رانا تنویر

وفاقی وزیربرائےصنعت و پیداوار رانا تنویر حسیننے کہا ہے کہ  یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔   تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے وفد  نے وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین سے ملاقات کی ،اس موقع پر ایم ڈی یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی موجود تھے۔  ملاقات میں وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے قفد کا آگاہ کیا کہ فی الحال یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے،شفافیت لانے کے لئے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا،تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہونگے،تمام حکومتی  ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائیگا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند

برطانوی حکومت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی ایکسپورٹ معطل کی جارہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی بند

برطانوی حکومت نے عارضی طور پر اسرائیل کو اسلحہ کی سپلائی روک دی ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے پیر کو جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو کچھ ہتھیاروں کی ایکسپورٹ معطل کی جارہی ہے کیونکہ ان کا استعمال بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ اس بات کا واضح خطرہ موجود ہے کہ کچھ آئٹمز کو بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کا ارتکاب یا سہولت فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے قانون سازوں کو بتایا کہ یہ فیصلہ سازوسامان کے 350 برآمدی لائسنسوں میں سے 30 سے ​​متعلق ہے ، جو اندازے کے مطابق غزہ میں موجودہ تنازعے میں استعمال کے لیے ہیں‘، ان میں فوجی طیاروں اور ڈرونز کے پرزے اور زمینی ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہونے والی اشیاء شامل ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈنمارک کا پا کستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عزم

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہےاور اِس سلسلے میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کا ایک مثبت اثر پڑے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈنمارک کا پا کستان میں بھاری سرمایہ کاری کا عزم

ڈنمارک نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر جیکب لینولف کی سربراہی میں ڈینش کاروباری وفد نے وفاقی وزراء کے ساتھ اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کہا کہ وہ پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں ۔ 

وفاقی وزراء نے کہا کہ معدنیات کے وسیع ذخائر کے باعث اِس شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے ، وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان معدنیات کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں سرمایہ کاری کیلئے ہرممکن سہولت دینے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا چاہتی ہےاور اِس سلسلے میں ڈنمارک کی سرمایہ کاری کا ایک مثبت اثر پڑے گا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا کہ ڈنمارک پاکستان کا اہم کاروباری شراکت دار ہے اور معدنیات کے شعبے میں تعاون اور دوطرفہ کاروباری سرگرمیوں سے ملک کی معیشت مضبوط ہو گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll