جی این این سوشل

دنیا

سینیگال میں صدارتی انتخابات ملتوی، سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

انتخابات ملتوی کئے جانے اور سابق وزیر اعظم کی گرفتاری پر دارالحکومت ڈاکار میدان جنگ بن گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سینیگال میں صدارتی انتخابات ملتوی، سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سینیگال میں صدارتی انتخابات ملتوی، سینکڑوں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

سینیگال کے صدر کی جانب سے عین آخری دنوں میں انتخابات ملتوی کئے جانے اور سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر دارالحکومت میدان جنگ بن گیا، جہاں میں اپوزیشن پارٹی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔صدارتی انتخابات ملتوی کئے جانے کے بعد سینیگال کے سینکڑوں مظاہرین ڈاکار میں احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے آنسو گیس کا استعمال، متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

اتوار کے روز افریقی ملک سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں صدر میکی سال نے 25 فروری کو ہونے والے صدارتی انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کا اعلان کیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

قوم سے ایک ٹیلیویژن خطاب میں صدر نے کہا کہ انہوں نے امیدواروں کی فہرست پر تنازعہ کے باعث متعلقہ انتخابی قانون کو منسوخ کر دیا ہے اور انہوں نے نومبر 2023 کے اقدام کو ختم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کئے جس میں انتخابات کی اصل تاریخ طے کی گئی تھی۔میکی سال نے کوئی نئی تاریخ بتائے بغیر کہا، ’میں ایک آزاد، شفاف اور جامع انتخابات کے لیے حالات کو یکجا کرنے کے لیے ایک کھلا قومی مکالمہ شروع کروں گا۔

انتخابات ملتوی ہونے کے بعد کچھ اپوزیشن امیدواروں کی کال پر ہر عمر کے سینکڑوں مرد اور خواتین، سینیگال کے جھنڈے لہراتے ہوئے یا قومی فٹ بال ٹیم کی جرسی پہنے ہوئے دارالحکومت کی مرکزی سڑکوں میں سے ایک کے چوک پر جمع ہوئے۔جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کئے اور پھر ملحقہ گلیوں سے بھاگنے والے مظاہرین کا تعاقب کیا، اس دوران کچھ مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔

پولیس نے کریک ڈاؤن کے دوران اہم اپوزیشن رہنما و سابق وزیر اعظم امیناتا ٹورے کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب صدر میکی سال کی طرف سے اعلان کردہ صدارتی انتخابات کے التوا پر غور کرنے کے لیے آج سینیگال کی پارلیمنٹ کا اجلاس ہو رہا ہے۔قانون ساز صدارتی انتخابات کو ملتوی کرنے کی تجویز پر ووٹ دیں گے۔ ان کے سامنے پیش کردہ متن کو منظور کرنے کے لیے 165 نشستوں والی پارلیمنٹ کے تین پانچویں حصے کی حمایت درکار ہوگی۔

دنیا

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید بھی کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاپوا نیو گنی ، جزیرہ بوگین ویل میں 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

پاپوا نیو گنی کے جزیرہ بوگین ویل میں پیر کی صبح ایک زلزلے نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

ڈی پی اے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.4 ریکارڈ کی گئی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس زلزلے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ زلزلے کا مرکز جزیرے کے جنوبی ساحل پر واقع ٹوکاکا کے قریب تھا جو کہ بوکا سے 178 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز زیر زمین 41 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔حکام نے علاقے کے مکینوں کو ہوشیار رہنے کی تاکید اور کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیدرلینڈ میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

حافظ سعد حسین رضوی اور ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈ میں  مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور ان کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف ہالینڈ کی ایک اعلیٰ سکیورٹی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، دونوں پر لوگوں کو مشتعل کرنے اور انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف ڈچ رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پراسیکیوٹرز نے 56 سالہ محمد اشرف جلالی پر اپنے پیروکاروں سے وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی پر پیروکاروں کو وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا شبہ ہے۔

خیال رہے کہ ڈچ عدالت اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر بھی اسی طرح کا مقدمہ چلا کر انہیں سزا سنا چکی ہے۔ دونوں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وائلڈرز نے کہا کہ ’’اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے، میں اس عدالت سے ایک مضبوط سگنل بھیجنے کے لیے کہہ رہا ہوں کہ اس ملک میں فتویٰ طلب کرنا ناقابل قبول ہے۔‘

مقدمے کی سماعت ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ کورٹ ہاؤس میں ہوئی۔ڈچ حکام نے پاکستان سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی مدد کی درخواست کی۔

تاہم، باہمی قانونی معاونت کے لیے پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں افراد کٹہرے میں پیش نہیں ہوئے۔ نہ ہی کسی آدمی کے پاس قانونی نمائندگی موجود تھی۔

واضح رہے کہ گیرٹ وائلڈرز نے اگست 2018 میں رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر گزشتہ سال ستمبر میں، نیدرلینڈ ججوں نے خالد لطیف کو وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان میں مظاہرے پھوٹ پڑنے کے بعد وائلڈرز نے مقابلہ منسوخ کر دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں

پبلک پراسیکیوٹر نے اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی کے خلاف سماعت کا فیصلہ 9 ستمبر کو متوقع ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll