جی این این سوشل

پاکستان

پیپلزپارٹی کے امید وار اِحتجاجاً گاڑی کے سامنے لیٹ گئے

انہوں نے مزید کہا کہ کیس بھی سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے ، پنجاب کی تمام مشینری ایک ہی سیاسی جماعت کو سپورٹ کر رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پیپلزپارٹی کے امید وار  اِحتجاجاً  گاڑی کے سامنے لیٹ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

حلقہ پی پی 112 میں پیپلزپارٹی کے امیدوار طاہر رحمانی نے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔ 

بینرز اور پوسٹرز اتارنے پر طاہررحمانی گاڑی کے آگے لیٹ گئے ، انہوں نے کہا کہ پورے  پنجاب کی مشینری ایک ہی سیاسی جماعت کی آلہ کار بنی ہو ئی ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ کیس بھی سیاسی جماعت کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں مل رہی ہے ، پنجاب کی تمام مشینری ایک ہی سیاسی جماعت کو سپورٹ کر رہی ہے ۔ 

دنیا

شکاگو :ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، 4 مسافرہلاک

تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شکاگو :ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور کی فائرنگ، 4 مسافرہلاک

شکاگو : امریکی ریاست شکاگو میں ایک ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 4 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔ 

یہ واقعہ فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ چوتھے شخص نے ہسپتال پہنچنے سے قبل دم توڑ دیا۔ 

پولیس حکام نے سکیورٹی فوٹیج کا جائزہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں ہو پائی ہے۔ تاہم بعد ازاں ایک مشتبہ شخص کو ٹرین پر ہونے والی فائرنگ کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

فاریسٹ پارک کے ڈپٹی چیف کرس چن نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایک ہتھیار برآمد کیا گیا ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرنے سے روک دیا

 سرکاری ملازمین حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دے سکتے، ہدایات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بات کرنے سے روک دیا ۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو سرکاری معلومات کو کسی غیر مجاز شخص یا میڈیا کے ساتھ شیئر کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 

مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی ایسی بات نہیں کر سکتے جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو۔ سرکاری ملازمین کو حکومتی پالیسیوں اور ملک کی سالمیت کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر کرنے والے بیانات نہیں دے سکتے۔ سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر کسی بھی بحث میں غیر جانبدار رہتے ہوئے رائے دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سرکاری ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے مسلسل نگرانی کرتے رہیں اور  تمام وفاقی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکرٹریزہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

مراسلے میں سرکاری ملازمین سے کہا گیا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے مسلسل نگرانی کرتے رہیں اور تمام وفاقی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکرٹریزہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی لگانا نہیں ہے بلکہ سرکاری رازوں کی افشاگری اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب کی ترقی کیلئے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں دونوں جماعتوں نے صوبہ پنجاب کی مجموعی ترقی اور عوامی ریلیف کے لیے سیاسی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صوبے اور عوام کی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کی اور ان کا ساتھ دینے کا یقین دلایا۔

دونوں جماعتوں نے مل کر کسانوں، نوجوانوں اور دیگر طبقات کی بہتری کے لیے مختلف سکیموں پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ، حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے، نوجوانوں کو ہنر سکھانے اور عوام کو سولر سسٹمز فراہم کرنے کے لیے بھی مشترکہ کوششیں کی جائیں گی۔

دونوں جماعتوں نے صوبے میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جدید آئی ٹی نظام کو فروغ دینے کے لیے بھی تعاون کا عہد کیا۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے حسن مرتضیٰ، ندیم افضل چن اور حیدر گیلانی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے اجلاس میں شرکت کی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیپلز پارٹی کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تمام اتحادی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کے پابند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے مفادات کے لیے تمام جماعتوں کا اتحاد اور تعاون بہت ضروری ہے۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اختلاف رائے ہمارا بنیادی حق ہے لیکن مل کر عوامی مسائل کو حل کرنے پر ہم سب متفق ہیں۔ علی حیدر گیلانی نے کہا کہ عوامی ریلیف کے لیے جو فارمولا طے کیا گیا ہے اس پر عمل درآمد کرکے ہی اتحادی حکومت عوام کو فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll