جی این این سوشل

پاکستان

انوارلحق کاکڑ کی جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد گار پر حاضری

انوار الحق کاکڑ آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انوارلحق کاکڑ  کی  جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد گار پر حاضری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

مظفر آباد: نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آزاد جموں و کشمیر کے 2 روزہ دورہ پر مظفر آباد پہنچ گئے ہیں ۔

مظفرآباد پہنچنے پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چودھری انوار الحق نے وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ کا پر تپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے شہداء گیلری کا بھی دورہ کیا ، نگراں وزیراعظم انوارلحق کاکڑ نے جموں و کشمیر کی آزادی کی تحریک میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد گار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

یاد رہے کہ انوار الحق کاکڑ آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیراعظم پاکستان آزاد کشمیر کی کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔

پاکستان

حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرنے سے روک دیا

 سرکاری ملازمین حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دے سکتے، ہدایات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: حکومت نے سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بات کرنے سے روک دیا۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق سرکاری ملازمین حکومت کی اجازت کے بغیر کسی بھی میڈیا پلیٹ فارم پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔ اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کو سرکاری معلومات کو کسی غیر مجاز شخص یا میڈیا کے ساتھ شیئر کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ 

مراسلے کے مطابق سرکاری ملازمین میڈیا یا سوشل میڈیا پر کوئی ایسی بات نہیں کر سکتے جس سے حکومت کی ساکھ متاثر ہو۔ سرکاری ملازمین کو حکومتی پالیسیوں اور ملک کی سالمیت کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ سرکاری ملازمین کو دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر کرنے والے بیانات نہیں دے سکتے۔ سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پر کسی بھی بحث میں غیر جانبدار رہتے ہوئے رائے دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

مراسلے میں سرکاری ملازمین سے کہا گیا کہ اگر کوئی سرکاری ملازم ان ہدایات کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ادارے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے مسلسل نگرانی کرتے رہیں اور تمام وفاقی سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، محکموں کے سربراہان اور چیف سیکرٹریزہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ ان ہدایات کا مقصد سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر پابندی لگانا نہیں ہے بلکہ سرکاری رازوں کی افشاگری اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے سے روکنا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش

لاہور کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری ہے، بارش کے باعث  سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ متعدد علاقوں کی بجلی بھی غائب ہوگئی ہیں ۔   

تفصیلات کےمطابق گلبرگ ،جیل روڈ ، مال روڈ ، گارڈن ٹاؤن ، ریگل چوک، مزنگ ،باغبانپورہ ،کیولری انڈرپاس، نیو کیمپس، اچھرہ، رحمان پورہ ،مسلم ٹاؤن ،وحدت کالونی ،اقبال ٹاؤن ،ٹھوکر نیاز بیگ ،علی ٹاؤن ،رائے ونڈ میں تیز بارش ، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا ۔  

فرخ آباد ،سٹی سب ڈویژن ،قرطبہ چوک، شاد باغ،مزنگ ،نابھہ،لکشمی چوک ،شیرانولہ کے اطراف  بھی بارش  کا سلسلہ جاری ہے، سبزہ زار، گڑھی شاہو، ڈیوس روڈکےاطراف، کوٹ لکھپت،ٹاؤن شپ،پنڈی سٹاپ،ماڈل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹری اسٹیٹ  میں  بھی بارش کا سلسلہ جاری  ہے۔   

بارش کے باعث متعدد شاہراہیں  وزیر آب آگئیں، سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ، جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی، جس کے باعث شہریوں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔  

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ایم ڈی واسا غفران احمد نے واسا لاہور کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناہے  مون سون ایمرجنسی کیمپ پر تمام سٹاف و مشینری مکمل الرٹ ہیں، تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی سکرینوں کو مکمل صاف رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہیں،تمام افسران و عملہ فیلڈ میں موجود ہے، تمام مرکزی شاہراہوں اور انڈر پاسز کو مکمل کلیئر رکھنے کی ہدایات  دی گئیں ہیں۔  

ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام شاہراہوں اور انڈر پاسز کو کلیئر رکھنے کی ہدایات تمام مون سون ایمرجنسی کیمپس پر سٹاف و مشینری متحرک رکھنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔  

دوسری جانب ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد   کا کہنا ہے موٹروے ایم 2 ،3، اور لاہور سیالکوٹ ،ایم 2پر ٹھوکر، کوٹ عبدالمالک، فیض پور اور شیخوپورہ ،ایم 3 پر لاہور سے جڑانوالا  اور لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔  

ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی کی ہدایات پر بارش میں محفوظ ڈرائیونگ پر آگہائی مہم جاری ، بارش کے باعث روڈ پر پھسلن موجود ہے ، بارش کے دوران ڈرائیونگ میں زیادہ احتیاط سے گاڑی چلائیں ،تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔  

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘، فریدون شہریار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہانیہ عامر کی مقبولیت میں اضافہ‘ بھارتی صحافی کا انٹرویو لینے کی خواہش

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بھارت کے معروف انٹرنیٹ پرسنیلٹی اور صحافی فریدون شہریار نے ہانیہ عامر کا انٹرویو لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

فریدون شہریار جو متعدد بالی ووڈ سپر اسٹارز کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔ انہوں نے ہانیہ کے حالیہ ڈرامے میں ان کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا،’’آپ کے ساتھ انٹرویو کرنا ہے، برائے مہربانی بتائیں کہ کس طرح یہ ممکن ہوسکتا ہے‘‘۔

فریدون کے اس کمنٹ کا اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور ہانیہ عامر کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مداحوں نے ہانیہ عامر کو فوری طور پر فریدون کے انٹرویو کے لیے رضامند ہونے کا مشورہ دے دیا۔

یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ہانیہ عامر کی مقبولیت بھارت میں دیکھنے میں آئی ہے۔ ان کی انسٹاگرام پروفائل پر موجود تصاویر پر بھی متعدد بھارتی مداحوں کے تبصرے پائے جاتے ہیں جو ہانیہ کے کام کو سراہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll