جی این این سوشل

کھیل

ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 8فروری سے امریکا میں شروع ہوگا

ٹورنامنٹ کے لئے 88 امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 8فروری سے امریکا میں شروع ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نیویارک: تھنڈربرڈزکے زیراہتمام ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ 8 فروری سے امریکا میں شروع ہوگا۔

ٹورنامنٹ میں دنیائے گالف کے نامور گالفرز ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گے، ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ویسٹ مینجمنٹ فینکس اوپن گالف ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا ایک معروف ٹورنامنٹ ہے۔ ٹورنامنٹ میں امریکی گالفر سکاٹی شیفلر اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ٹورنامنٹ چار روز جاری رہنے کے بعد 11 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 88 امریکی ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

پاکستان

پی ٹی آئی کی سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل

ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وفد کو بلوچستان کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی  کی سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی بلوچستان نیشنل پارٹی(مینگل) کے سربراہ  سردار اختر مینگل سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، عمر ایوب اور اسد قیصر نے سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کر دی۔

ملاقات میں سردار اختر مینگل نے وفد کو بلوچستان کے بنیادی مسائل سے آگاہ کیا۔

سردار اختر مینگل نے واضح کیا کہ وہ استعفیٰ واپس نہیں لیں گے کیونکہ بلوچستان کے مسائل کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

ملاقات میں سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سردار اختر مینگل نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل نے کہا کہ میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ اس لئے دے رہا ہوں کیونکہ اپنے لوگوں کے لیے کچھ نہیں کرسکا۔

انہوں نے کہا کہ میں ریاست، صدر، وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اعلان کرتا ہوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں عزت سے بات کرنا سیکھایا، ملک میں حکومت نام کی رہ گئی ہے۔ بلوچستان کے معاملے پر لوگوں کو دلچسپی نہیں ہے۔

سربراہ بی این پی مینگل نے کہا کہ 65 ہزار ووٹرز مجھ سے ناراض ہونگے لیکن میں ان سے معافی مانگتا ہوں، یہ اسمبلی ہماری آواز کو نہیں سنتی تو اس میں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

اخترمینگل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے پکوڑے کی دکان لگالوں، یہ لوگ بلوچستان کے مسئلے کو سمجھ نہیں سکے، اب کسی ادارے پر یقین نہیں رہا۔ پاکستان میں سیاست سے بہتر ہے کہ پکوڑوں کی دکان لگا لوں۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل این اے256 خضدار سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کو منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر مینگل سے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے حمایت مانگی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مشترکہ اجلاس سے قبل تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں موجود رہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی ارکان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

نیب نے فراڈ کیس میں دوبڑے ملزمان کو گرفتارکر لیا

کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے بدعنوانی کے کافی ثبوت حاصل کرنے کے بعد مکمل تفتیش کے دوران ندیم انور اور فہیم انجم نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب نے فراڈ کیس میں دوبڑے ملزمان کو گرفتارکر لیا

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے بدھ کے روز پرائم زون انویسٹمنٹ سکیم کے نام سے ایک بڑے سرمایہ کاری فراڈ اسکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث دو ہائی پروفائل ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب لاہور امجد مجید اولکھ کی ہدایت پر پرائم زون اسکینڈل کی کھلی عدالت میں دائر درخواستوں کی تحقیقات اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ایک کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) تشکیل دی گئی۔

 انکوائری/تفتیش کی کارروائی کے دوران یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل پی جی کاروبار میں سرمایہ کاری کی پونزی اسکیم میں سرمایہ کاری کرنے کا لالچ دے کر، ماہانہ بنیادوں پر بہت زیادہ منافع کا وعدہ کرکے عام لوگوں کو دھوکہ دیا۔


کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے بدعنوانی کے کافی ثبوت حاصل کرنے کے بعد مکمل تفتیش کے دوران ندیم انور اور فہیم انجم نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی الزام ہے کہ پرائم زون انتظامیہ نے اربوں مالیت کے منافع بخش مالی فوائد کی آڑ میں غیر مشکوک افراد سے ماہانہ بنیادوں پر غیر حقیقی منافع کا وعدہ کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی درخواست کی۔


تحقیقات کے دوران اب تک 1800 شکایت کنندگان نے 1.25 بلین روپے (تقریباً) کے اپنے دعوے درج کرائے ہیں۔ تفتیشی ٹیم نے اس سے قبل مفتی رضوان اور شہزاد احمد نامی دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا، جب کہ بیورو مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے اور لوٹی گئی رقم کی بازیابی کے لیے پرعزم ہے۔



پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll