جی این این سوشل

دنیا

فلپائن میں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 16 افراد ہلاک

شدید بارشوں سے7 لاکھ 72 ہزار افراد متاثر ہوئے اور4 لاکھ 9 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فلپائن میں بارشیں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 16 افراد ہلاک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

منیلا۔: فلپائن میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کے نتیجہ میں 16 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ٹی آر ٹی کے مطابق فلپائن کے علاقے ڈاواؤ میں شدید بارشو ں اور سیلاب کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 16 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ 3 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

شدید بارشوں سے7 لاکھ 72 ہزار افراد متاثر ہوئے اور4 لاکھ 9 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ موخر کرنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران اتحاد کے چند ارکان کی عدم دستیابی اور سینئر سیاست دانوں کی ناراض گی کے باعث مشترکہ اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس طلب کرنے سے قبل مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل کو منایا جائے گا، مولانا فضل الرحمن اور سردار اختر مینگل سے مشترکہ اجلاس میں قانون سازی کے لیے حمایت مانگی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا، پیپلز پارٹی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ارکان کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ مشترکہ اجلاس سے قبل تمام ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں موجود رہیں۔ مسلم لیگ ن کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لیگی ارکان کو پیغام پہنچا دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو لاہور پولیس نے حراست میں لے لیا

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو گینگ وار کا ذمہ دار ٹھرانے پر طیفی بٹ کے بھائی اظہر گلشن کو حراست میں   لے لیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق   اظہر گلشن کو اسکی رہائش گاہ  سے حراست میں لیا گیا ،جاوید بٹ کے جنازے کے موقع پر اظہر گلشن نے لاہور پولیس کے سربراہ کے خلاف بیان دیا تھا،بیان میں اظہر گلشن نے گینگ وار کی وجہ سی سی پی او لاہور کو قرار دیا تھا۔  

ذرائع کا کہنا ہے اظہر گلشن  نے جاوید بٹ کے قتل کے حوالے سے آئندہ چند روز میں پریس کانفرنس بھی کرنا  تھی ، اظہر گلشن طیفی بٹ کا بڑا بھائی ہے جو ویلنشیا ٹاؤن  رہائش پذیر تھا۔ 

آرگنائزڈکرائم یونٹ کی جانب سے   اظہر گلشن کی گرفتاری کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا گیا ہے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی  انتخابات ملتوی

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے ۔ 

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll