پرامن ، صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں، نگراں وزیر داخلہ
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے، ڈاکٹر گوہر اعجاز


نگران وفاقی وزیر داخلہ و تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پرامن ، صاف اور شفاف الیکشن کے انعقاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ نگران حکومت نے اپنی تمام ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں ۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ کے اندر الیکشن کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، جو پارٹیز سندھ میں الیکشن لڑ رہی ہیں وہ کافی سالوں سے ایک دوسرے کو جانتی ہیں، سکیورٹی ادارے اور ایڈمنسٹریشن موجود ہے، کوئی بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ بلوچستان کی رپورٹ اپنے الیکشن سیل میں لی، ہمیں ان فورسز سے خطرہ ہے جو ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہیں، سکیورٹی کیلئے ہماری پولیس کے پیچھے آرمڈ فورسز ہیں، آرمی کے تربیت یافتہ کمانڈوز بلوچستان میں موجود ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں باجوڑ واقعے پر بھی بہت تکلیف ہوئی، ہمیں ڈرانے کیلئے ساری نقل و حرکت کی جا رہی تھی، پاکستان کا نام اور عزت ہمارے اور میڈیا کے ہاتھ میں ہے، 25 کروڑ عوام کی امانت میڈیا کے پاس ہے، نیت صاف ہو تو اللہ سرخرو کرتا ہے، نگران حکومت نے جو کام کیا وہ آپ کے سامنے ہے۔نگران وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ 44 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو نارمل ڈکلیئر کیا ہے اور29 ہزار 985 پولنگ اسٹیشن کو حساس اور 16 ہزار 766 پولنگ اسٹیشن کوانتہائی حساس قرار دیا ہے، 2018 میں مختلف واقعات میں 666 اموات ہوئی تھیں، کوشش ہے اس مرتبہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ تین سطح میں سکیورٹی فراہم کی جائے گی، 90 ہزار 777 پولنگ اسٹیشن ملک بھر میں ہیں، ہر پولنگ اسٹیشن پرکم از کم 7 سے 8 قانون نافذکرنے والے افراد تعینات ہوں گے، انتخابات میں تین لیول پر سکیورٹی لگائی جارہی ہے، پاک فوج کے دستے کیو آر ایف کے طور پر تعینات ہوں گے۔
ہمیں امید نہیں یقین ہے یہ الیکشن صاف، شفاف اور پرامن طریقے سے کرائیں گے، آج شام خیبر پختونخوا میں جاؤں گا، لوگ پر اطمینان ہو کر حق رائے دہی استعمال کریں، ہماری 5 لاکھ 11 ہزار پولیس فرنٹ پر کھڑی ہے، ہر زندگی کی حفاظت کرنا ہمارا پہلا فرض ہے، جو ذمہ داری نگران سیٹ اپ کے پاس ہے وہ پوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کراچی اور بلوچستان جا کر صورتحال دیکھی، کراچی کا واقعہ بھی بہت افسوسناک تھا، بلوچستان میں دہشتگرد صرف پاکستان کا نام خراب کر رہے ہیں۔
ایک ہینڈ گرنیڈ پھینک کر کہتے ہیں پاکستان میں امن کی فضا ٹھیک نہیں۔سندھ میں ایسی صورتحال نظر نہیں آئی کہ سیاسی جماعتوں میں دشمنی ہو، بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کے درمیان کافی فاصلہ ہے، صوبے میں تمام امیدوار ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن سے متعلق کئی افواہیں پھیلائی گئیں، آئین کے تحت یہ ملک منتخب نمائندے ہی چلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات پُرامن طریقے سے ہوں گے، عام انتخابات میں 12 کروڑ سے زائد ووٹرز حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی جگہ موبائل یا انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا البتہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبےکی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پرغور کیا جائے گا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago





