جی این این سوشل

دنیا

امریکہ نے حملہ کیا تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ نہیں ہو گی، ایران

امریکہ کو براہ راست جواب دینا پڑا تو ایران پوری سرعت اور قوت کے ساتھ جواب دے گا، ترجمان وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امریکہ نے حملہ کیا تو جواب دینے میں ہچکچاہٹ نہیں ہو گی، ایران
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے اگر ایران کو امریکہ کو براہ راست جواب دینا پڑا تو ایران پوری سرعت اور قوت کے ساتھ جواب دے گا۔ایران نے پہلے بھی جب کبھی خطرہ ہوا ہے تو فیصلہ کن انداز میں جواب دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی ترجمان ناصر کنعانی نے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا 'ایسی کوئی صورت حال پیدا ہوئی تو اپنی جوابی صلاحیتوں کو اس کے باوجود بروئے کار لائے گا کہ ایران خطے میں کشیدگی اور بحران کو بڑھاوا نہیں دینا چاہتے۔

یاد رہے کہ اردن میں ایک فوجی بیس پر ڈرون حملے میں امریکا کے 3 فوجی ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جس کا الزام امریکا نے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ پر عائد کیا تھا۔ امریکا نے بعد ازاں شام اور عراق میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ امریکا نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ حزب اللہ کو مالی اور فوجی امداد ایران فراہم کرتا ہے۔

تاہم جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ایران پر حملہ کرنا چاہتے ہیں تو انہوں نے جواب دیا تھا کہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملے میں ایران براہ راست ملوث تھا۔ فی الحال ایران پر حملے کے حق میں نہیں لیکن ایران کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے تو کچھ بھی ممکن ہے

تجارت

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں 1400 روپے اضافے 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونا 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں مسلسل 2 روز کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 100روپے ہوگئی تھی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1714 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 24 ہزار 708 روپے کا ہوگیا تھا جبکہ سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2503 ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی۔

 بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2518 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے لاپتہ دونوں بھائی گھر پہنچ گئے

میرے دونوں بھائیوں پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو آج رات 2 بجے ریلیز کر دیا گیا،اظہر مشوانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی کے لاپتہ دونوں  بھائی گھر پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی تصدیق کی ہے کہ ان لاپتا دونوں بھائی پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو گزشتہ رات 2 بجے گھر پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بھائیوں پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو آج رات 2 بجے ریلیز کر دیا گیا، ان معصوم شہریوں کو 6 جون سے 6 ستمبر تک یعنی 92 دن اغوا رکھا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اللہ پاک تمام جبری گمشدہ افراد کو جلد از جلد ان کے اہل خانہ سے باحفاظت واپس ملوائیں، تمام پاکستانیوں خصوصاً ہمارے وکلأ، رپورٹرز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور انصافینز کی محنت اور دعاؤں کے ہم شکرگزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کا بھی تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے کیس کو غیرضروری التوا میں نہیں ڈالا اور میرٹس پر قانون کے تحت چلایا۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں اظہر مشوانی کے دونوں بھائی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا اور عدالت نے پی ٹی آئی فوکل پرسن اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کا بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو

پاکستان کے شہر سوات سے تعلق رکھنے والی اورعالمی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے فلم ”دی لاسٹ آف دی سی ویمن“ نامی دستاویزی فلم سے بطور ہولی وڈ پروڈیوسر ڈیبیو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی مذکورہ دستاویزی فلم کو ان کی پروڈکشن کمپنی ”ایکسٹرا کریکیولر“ نے تیار کیا ہے،اسی  کے تحت ملالہ دیگر فلمیں بھی بنائیں گی۔

خوراک کی تلاش میں سمندر کی تہہ تک پہنچنے والی غوطہ خور کوریا کی خاتون کی کہانی پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ، مذکورہ دستاویزی فلم کو ملالہ کے ساتھ امریکی اور کورین پروڈیوسرز نے بھی پروڈیوس کیا ہے ، اس کی ہدایات کورین فلم ساز نے ہی دی ہے۔

فلم’دی لاسٹ آف دی سی ویمن’ کو امریکا کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ایپل ٹی وی پلس پر ریلیز کیا جائے گا ، ’دی لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کو آئندہ ماہ 11 اکتوبر کو ٹی وی پر ریلیز کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے ستمبر 2022 میں اپنی فلم پروڈکشن کمپنی کو متعارف کرایا تھا اور ساتھ یہ بھی  تصدیق کی تھی کہ وہ نیٹ فلیکس اور ایپل ٹی وی سمیت دیگر اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لیے فلمیں اور خصوصی طور پر دستاویزی فلمیں تیار کریں گی۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll