جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کو رات 12 بجے سے قبل انتخابی مہم ختم کر نے کا حکم

الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی پر امیدوار کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا تمام سیاسی جماعتوں کو رات 12 بجے سے قبل انتخابی مہم ختم کر نے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی توجہ مبذول کرائی ہے کہ وہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات 12بجے سے قبل اپنی انتخابی مہم ختم کر دیں۔

الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران اور سیاسی جماعتوں کو مطلع کیا کہ الیکشنزایکٹ کی سیکشن 182 کے مطابق آج 6 فروری کی شب 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔ کوئی بھی شخص جو قانون کی مذکورہ بالاشق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مذکورہ بالا وقت کے بعد الیکشن کمپین ، اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیاپر تشہیر پر پابندی ہے جس سے کسی خاص سیاسی پارٹی یاامیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو ۔ اس کے علاوہ انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیاپرہر قسم کے پول سروے پربھی پابندی ہو گی۔

میڈیا گروپس پولنگ کے اختتام کے ایک گھنٹہ گزر نے کےبعد رپورٹنگ رزلٹ کی نشریات شروع کر سکتا ہے جس سے یہ واضح طورپر بتایا جائے گا کہ یہ رزلٹ غیر حتمی و غیر سرکاری ہے۔

ریٹرننگ آفیسرز پولنگ اسٹیشنوں کا پروگریسو رزلٹ اور مکمل غیر حتمی رزلٹ جاری کریں گے۔ الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کوڈ آف کنڈکٹ پر سختی سے عمل کرے گا اور خلاف ورزی پر پیمرا اور پی ٹی اے کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

پاکستان

سرکاری اخراجات میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

نوٹیفکیشن کےمطابق  ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرکاری اخراجات میں کمی کے باعث وفاقی حکومت نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت کا سرکاری اخراجات میں کمی کیلئے سخت اقدامات کا فیصلہ ،وفاقی کابینہ فیصلے کی روشنی میں ٹھوس اقدامات کا عملی آغاز کر دیا گیا ۔  

نوٹیفکیشن کےمطابق وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائدکردی گئی،  ایک سال سے زائد عارضی بھرتیوں کے علاوہ کوئی نئی بھرتی نہیں ہوگی، سرکاری خرچ پر بیرون ملک علاج پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی، حکومتی اخراجات پر بیرونی دوروں پر بھی مکمل پابندی عائدکردی گئی، تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی۔  

نوٹیفکیشن کےمطابق  ایمبولنس،طبی امداد سے متعلق اور تعلیمی اداروں کیلئے بسوں کی خریداری پر مستثنی ہوگا، ہر قسم کی نئی مشینری اور آلات کی خریداری پر بھی پابندی عائد ہوگی، ہسپتالوں  ،لیبارٹریز،زراعت، سکولوں کیلئے مشینری اور علات کی خریداری ہو سکے گی ۔ 

 وزارت خزانہ  کی جانب سے حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات بارے   نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔   

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا عید میلادالنبی کے موقع پر 17 ستمبر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا عید میلادالنبی  کے موقع پر 17 ستمبر  ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

حکومت پاکستان نے نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت 12 ربیع الاول کے موقع پر 17 ستمبر 2024 بروز منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ’17 ستمبر 2024 کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول 1446 ہجری) کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی‘۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپرا نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی اور فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے  جبکہ جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپرا سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک  روپے 75 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھیجوا دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصول کی جائے گی اور 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 0.93 روپے فی یونٹ اگست میں ختم ہو جائے گی ۔ 

نیپرا کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ ستمبر کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.82  روپے کا اضافہ ہو گا۔

نیپرا نےمزید  بتایا کہ اتھارٹی نے جولائی کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری بھی دے دی ہے اور اس حوالے سے درخواست پر سماعت 28 اگست 2024 کو کی تھی اور یہ ریلیف ستمبر کے بلوں میں دی جائے گی۔


اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ  2 روپے 56 پیسے اضافے کے ساتھ اگست کے بلوں میں وصول کیا گیا تھا،  اس طرح ستمبر کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے93پیسے کی کمی ہو گی تاہم دونوں ایڈجسٹمنٹ ملا کر صارفین کو ستمبر کے بلوں میں 2  روپے 11 پیسے  فی یونٹ کا  ریلیف ملے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll