گوہر اعجاز نے کہا کہ وزرات اطلاعات نے مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کے لئے ایک ایپ کا بھی اجراء کیا ہے

نگران وزیر داخلہ گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا پر امن اور شفاف انعقاد یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں۔
انہوں نے اطلاعات و نشریات کے وزیر مرتضی سولنگی کے ہمراہ منگل کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پرزور دیا کہ پولنگ کے روز لوگ گھروں سے نکلیں اور کسی خوف اور ڈر کے بغیر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔
وزیر داخلہ نے کہاکہ سول مسلح افواج ،مسلح افواج اور پولیس کے علاوہ انتظامیہ پولنگ کے روز سازگار ماحول یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کررہی ہے ، گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک بھر میں نوے ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔
چوالیس ہزار پولنگ اسٹیشنز کو پرامن قرار دیا گیاہے ،
تقریباً30 ہزار پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور سولہ ہزارسے زائد پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام افواہوں کے باوجود عام انتخابات جمعرات کو ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزرات اطلاعات نے مقامی اور غیر ملکی صحافیوں کی سہولت کے لئے ایک ایپ کا بھی اجراء کیا ہے۔
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 3 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 5 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 5 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 days ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 5 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 days ago





