جی این این سوشل

پاکستان

لاہور میں عام انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل

الیکشن کمیشن کے مطابق پورے لاہور میں کل 4 ہزار 357 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لاہور میں عام انتخابات کی تمام تیاریاں مکمل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور : الیکشن کمیشن نے لاہور میں عام انتخابات کی تمام تیاریں مکمل کر لیں ہیں ۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق پورے لاہور میں کل 4 ہزار 357 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔ 

پنجاب حکومت کے مطابق 9 فروری تک پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق لاہور میں بیلٹ پیپرز اور دیگر انتخاب کے حوالے سےسامان آر اوز کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ 

یاد رہے کہ عام انتخابات کے پر امن انعقاد کیلئے پاک فوج کے چاق و چوبند دستے بھی لاہور پہنچ گئے ہیں جوکہ سیکیورٹی کی صورت حال کو نارمل رکھنے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں گے ۔ 

پاکستان

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

وفاقی حکومت نے ملک بھر میں پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کردی جبکہ وزارت داخلہ نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹھوس شواہد کی روشنی میں پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک دشمن بیانیے اور انارکی پھیلانے میں ملوث ہے، پی ٹی ایم ملک میں امن و سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہے۔

وزرات داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے جس کے بعد اس پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل کا بیروت پر ایک بار پھر فضائی حملہ، کئی عمارتیں تباہ ، متعد افراد شہید

اسرائیلی فضائی حملے سے لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے گونج اٹھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نےلبنان میں حملوں کا دائرہ کار وسیع کردیا، اسرائیلی فضائیہ نےبیروت کے علاقے داحیہ میں کئی طاقتور بم برسادیئے جس کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی اور متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حزب اللہ کے اسلحہ کے ذخائر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے اور لبنانی ٹی وی چینل کے دفتر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فورسز نے بیروت میں اقوام متحدہ کے دفتر پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہو گئے، صیہونی فورسز نے لبنان میں ہسپتالوں پر شدید بمباری کی، اسرائیلی حملوں سے مزید 25 افراد شہید ہو گئے، برطانوی وزیر خارجہ نےصحت کے مراکز پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی قصبہ کریات شمونہ پر راکٹ برسا دیے،30 سے زیادہ راکٹوں کے اس حملے سے کئی مقامات پرآگ بھڑک اٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے میں حزب اللہ کے ممکنہ سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کی اطلاعات آرہی تھیں، ہاشم صفی الدین کا گزشتہ جمعہ سے دیگر قیادت سے رابطہ منقطع ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ہمارے وزیر اعلیٰ کو اغوا اور گرفتار کیا گیا، پورے صوبے کی توہین ہے، اسد قیصر

کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، سابق اسپیکر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہمارے وزیر اعلیٰ کو اغوا اور گرفتار کیا گیا، پورے صوبے کی توہین ہے، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ کے پی ہاؤس میں رینجرز نے چھاپا مارا ، یہ قابل افسوس اور قابل مذمت ہے، حکومت آئین و قانون کاخیال نہیں رکھ رہی۔

اسد قیصر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت صرف زور اور دباؤ کے ذریعے معاملات کو آگے بڑھاناچاہتی ہے، اگر آپ کا خیال ہے کہ یہ حملہ ہوا اور  بس ختم ہو جائے گا تو یہ غلط فہمی ہے، ہمارے وزیراعلیٰ کو اغوا کیاگیا، گرفتار کیا گیا، یہ پورے صوبے کی توہین ہے، فوری طور پرعلی امین کو چھوڑا جائے، علی امین کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ اپنے فیصلے کیسے کرتے ہیں،ہم جرات اور ہمت کے ساتھ حالات کا مقابلہ کریں گے۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پرُامن لوگ ہیں اور کسی طور پر اپنی حقوق پر سودے بازی نہیں کریں گے ، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو حراست میں لیے جانے کی متضاد اطلاعات ہیں۔ سرکاری ذرائع نےعلی امین گنڈاپور کی گرفتاری کی تردید کی جبکہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹرسیف نے علی امین کی گرفتاری کا دعویٰ کیا۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق علی امین گنڈاپور کو نہ ہی گرفتارکیا گیا اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے، اس متعلق پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll