جی این این سوشل

پاکستان

انتخابی مہم کا وقت ختم ،اشتہارات ،بینرز لگانے پر پابندی عائد

منگل کو جاری کیے جانے والے بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی شخص جو قانون کی شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انتخابی مہم کا وقت ختم ،اشتہارات ،بینرز لگانے پر پابندی عائد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے تما م سیاسی جماعتوں کو انتخابی مہم کے لیے دیا گیا وقت ختم ہو گیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق  جو بھی سیاسی  جماعت اپنی انتخابی  مہم جاری رکھے گی اس کے خلاف ادارے کی جانب سے کارروائی کی جائے گی۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو آگاہ کیا کہ 6 فروری 2024 کی رات 12 بجے کے بعد کوئی بھی شخص کسی بھی جلسے، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس نوعیت کی سیاسی سرگرمی کا نہ تو انعقاد کرے گا اور نہ ہی اس میں شرکت کرے گا۔

منگل کو جاری کیے جانے والے بیان میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی شخص جو قانون کی شق کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

الیکشن کمیشن کے بیان کے مطابق چھ فروری 2024 کی شب 12 بجے کے بعد انتخابی مہم، انتخابی اشتہارات و دیگر تحریری مواد کی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا پر تشہیر پر بھی پابندی ہے ۔ 

 

پاکستان

مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز کے پی ٹی آئی بارے بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نہیں بلکہ مسلم لیگ ن دہشت گرد جماعت ہے، جو فارم 47 پر بنی ہے، فارم 47 کا استعمال سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایک منتخب وزیراعلیٰ کو لاپتہ کرنا دہشت گردی نہیں تو اور کیا ہے؟ پی ٹی آئی فارم 47 دہشت گردی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، دہشت گردی سے زیادہ نقصان فارم 47 حکومت نے ملک کو پہنچایا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت نے ملک کو بنانا ری پبلک بنایا ہوا ہے، جعلی حکومت میں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، مریم نواز کی واحد صلاحیت نواز شریف کی بیٹی ہونا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

 صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی۔


 وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا ، آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی سیاسی قیادت شریک ہو گی، آل پارٹیز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال، فلسطین میں اسرائیلی جرائم پر غور ہو گا۔
آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے، آل پارٹیز کانفرنس فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔    
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اے پی سی کل سہ پہر تین بجے ایوان صدر میں ہوگی

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا

پی سی بی نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لئے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔

شان مسعود کپتان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،سعود شکیل پلئینگ الیون میں شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا ،عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود نے کہا کہ ہمیں فوکس کرنا ہے کس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو قابو کرسکتے ہیں، انگلینڈ کی ٹیم کا اسٹائل معلوم ہے انہوں نے کس طرح کرکٹ کھیلنی ہے، انگلینڈ کیخلاف آخری سیریز میں جیت کے بہت قریب تھے۔

شان مسعود نے کہا کہ بین اسٹوکس دنیا کے ٹاپ آل راؤنڈر میں شمارہوتا ہے، انگلینڈ کی اسٹرینتھ ایک کھلاڑی سے کم نہیں ہوگی، ناتجربہ کار کھلاڑی دونوں ٹیموں میں ہیں۔ اسپنرز کی سلیکشن میں مستقل مزاجی دکھانا ہوتی ہے، فاسٹ بولرز کی انجری کے سبب روٹیشن کرنا پڑتی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll