جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن کا میڈیا نمائندگان کو انتخابات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم

تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ترجمان متعلقہ میڈیا ٹیموں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ کریں، ترجمان الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا میڈیا نمائندگان  کو انتخابات سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ انتخابات 2024 سے متعلق تمام تر معلومات فراہم کی جائیں

چاروں صوبائی الیکشن کمشنر کو مراسلہ لکھتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کی تیاریاں عروج پر ہیں، تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور ترجمان متعلقہ میڈیا ٹیموں کے ساتھ باقاعدگی سے رابطہ کریں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو عام انتخابات 2024 کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کی تیاریوں سے آگاہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار چنیں گے۔ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے۔

ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا۔

علاقائی

وفاقی دارالحکومت میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وفاقی دارالحکومت  میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔ 

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے، سی ڈی اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ڈی اے کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا بڑا ایکشن،  خیبرپختونخواہ ہاؤس سیل کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

سی ڈی اے نے خیبر پختونخواہ ہاؤس کے متعدد بلاک سیل کر دیے گئے ۔

سی ڈی اے زرائع کے مطابق بلڈنگ رولر کی خلاف ورزی پر کے پی ہاؤس سیل کیا جا رہا ہے۔

سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کے پی ہاوس سیل کر رہے ہیں ۔اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی سی ڈی اے ٹیم کے ہمراہ ہیں

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا آغاز

 ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کا آغازہو گیاجس میں صدرمملکت آصف علی زردای اور وزیراعظم سمیت سیاسی جماعتوں کے سربراہان و رہنما شریک ہوئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز  کانفرنس بلانے کا آغاز

 ایوان صدر میں فلسطین پر آل پارٹیز کانفرنس کا آغازہو گیاجس میں صدرمملکت آصف علی زردای اور وزیراعظم سمیت سیاسی جماعتوں کے سربراہان و رہنما شریک ہوئے۔


کانفرنس میں صدر مملکت آصف زرداری، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمان، سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سمیت اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم، یوسف رضا گیلانی، اسحاق ڈار، بلاول بھٹو زرداری اور دیگر جماعتوں کے سربراہان شریک ہوئے۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایک اس کانفرنس کے لیے وزارت خارجہ کا ڈرافٹ ہے اور ایک میرے دل کی آواز ہے، ہم نے پی ایل او کے یہاں دفاتر دیکھے، میں کئی بار یاسر عرفات سےملا، پا کستا ن کا پی ایل او کے ساتھ کوآپریشن رہا ہے، اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کرتا جارہا ہے اور یہ خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے۔


قومی ترانے کے بعد تلاوت سے کانفرنس کا باقاعدہ آغاز کیا گیا، شیری رحمان نے کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا کہ7اکتوبر ایک ایسا سیاہ دن ہے جس دن اسرائیل نے فلسطین کے عوام پر حملہ کیا آج اسی پر کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔

 

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسئلہ فلسطین پر ہونے والی حکومتی اے پی سی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ7اکتوبر2023کو حماس کے مجاہدین نے حملہ کیا، حماس کے حملے نے فلسطین کے مسئلے کی نوعیت تبدیل کر دی۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں ایک بہت ہی اہمیت کے حامل کیس کے حوالے سے اکھٹے ہوئے ہیں، دنیا کے اندر خوفناک بربریت والا کیس ہے، فلسطینیوں کے پاس کوئی سازوسامان نہیں، ایسی بربریت ہم نے دنیا میں کہیں نہیں دیکھی جو اسرائیل کر رہا ہے، ابھی بھی بہت سارا طبقہ اس کو انسانی مسئلہ نہیں سمجھتا ہے، اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کیا ہوا ہے۔


انہوں نے کہا کہ حالیہ اسرائیلی جارحیت میں اب تک 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں اور اب وہ لبنان و شام سمیت دیگر ممالک کو نشانہ بنارہا ہے، عالمی برادری اسرائیل کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے اور فلسطین بالخصوص غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے دنیا اس بات کا سخت نوٹس لے۔



پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll