ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے دوخواستیں 10 اور 11 فروری کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جا سکتی ہیں،


الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ گنتی کی درخواستوں کی وصولی کےلئے ہفتہ 10 فروری اور اتوار 11 فروری کو کھلا رہے گا ۔امیدواروں اور عوام الناس کےلئے دوبارہ گنتی کے حوالےسے درخواستیں جمع کرانے کےلئے ضروری ایس او پیز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن سیکر ٹریٹ 10 اور 11 فروری 2024 کو کھلا رہے گا اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی بابت درخواستیں منجانب درخواست دہند گان / امید واران تحت الیکشنز ایکٹ 2017 کی دفعہ 95 دفتری اوقات کار صبح 8:30 سے شام 4:30 تک وصول کی جائیں گی ۔
مزید ان درخواستوں پر الیکشن کمیشن میں سماعت 10 فروری اور 11 فروری( ہفتہ اور اتوار )کو بھی ہو گی ۔ پٹیشن جمع کرانے کے لئے ضروری ہدایات ایس او پیز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ لہذا ان ایس او پیز کے مطابق اپنی درخواستیں جمع کروائیں ۔
ایس او پیز کے مطابق پٹیشنز کی کاپیاں (ایک اصل اور 8 کاپیاں )معہ مکمل تفصیل جمع کروانی ہوں گی ۔ جس پر دائر کرنے کی تاریخ ہو گی۔ درخواست دہند گان درخواست کی سافٹ کاپی (پی ڈی ایف) میں مہیا کرے گا اور ساتھ ہی جو بھی اسکے پاس ثبوت ہونگے وہ بھی یو ایس بی میں دے گا اور درخواست کے ساتھ منسلک کرئے گا۔ درخواست دہند گان اپنے شناختی کارڈ کی کاپی درخواست کے ساتھ منسلک کر یں گے اور اپنا درست موجودہ پتہ اور رابطہ نمبر لکھیں گے ۔
اگر کسی وکیل کے ذریعے درخواست دائر کی جارہی ہو تو در خواست کے ہمراہ وکالت نامہ لف ہو۔ ایڈوکیٹ کا کارڈ و دیگر رابطہ نمبر موجود ہوں۔ تمام درخواستوں کا با قاعد ہ انڈکس، صفحات کی نمبر نگ اور فلیکٹک ہو۔صرف مقررہ تاریخ اور وقت پر وصول شد و در خواستیں الیکشن کمیشن کے سامنے سماعت کے لئے مقرر ہونگی۔

کچے کے 72 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دیے، سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کا بڑا نتیجہ
- 3 گھنٹے قبل

نیشنل ورکشاپ بلوچستان: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے شرکا سے ملاقات سے انکار
- 5 گھنٹے قبل

لنکا پریمیئر لیگ 2025 ملتوی، سری لنکن بورڈ کا ورلڈکپ پر مکمل توجہ دینے کا فیصلہ
- ایک گھنٹہ قبل

عدالت نے عزیر بلوچ کو غیر قانونی اسلحہ اور سہولت کاری کے کیس میں بری کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

دالبندین میں فورسز کی کارروائی، 6دہشت گرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

نئی دہلی: گلوکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں کی کرپٹو کرنسی چھیننے کا مبینہ واقعہ، عدالت کا انکوائری کا حکم
- 2 گھنٹے قبل

عالمی عدالت انصاف: اسرائیل غزہ میں شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرے
- ایک گھنٹہ قبل

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا رومانیہ کا دورہ، فضائی تعاون کے فروغ پر اتفاق
- 38 منٹ قبل

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا
- 36 منٹ قبل

ہفتے میں صرف چند دن چہل قدمی، دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ، تحقیق
- 2 گھنٹے قبل

پیپلز پارٹی نظام کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی، بہتری کے لیے مہلت دے رہی ہے: حسن مرتضیٰ
- 37 منٹ قبل