غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق امیدوارایک دوسرے کو شکست دینے کو تی


انتخابات2024، غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق این اے 71 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار کے 3446 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن پر آگئیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ آصف 3332 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 151 ملتان سے سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہر بانو 9027 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے عبدالغفار ڈوگر 6541 ووٹ لے کر ابھی تک دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 100 فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ 2521 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر نثار جٹ 2017 ووٹ لے کر اب تک دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 47 اسلام آباد میں بھی کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے، 5 پولنگ اسٹیشنز کے غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین 2490 ووٹ لے پہلی پوزیشن پر جبکہ مسلم لیگ ن کے طارق فضل چوہدری 1009 ووٹ لے کر دوڑ میں دوسری پوزیشن پر آ گئے۔
این اے 128 لاہور میں بھی امیدوار ایک دوسرے کو ٹکر کا مقابلہ دے رہے ہیں، غیر ختمی غیر سرکاری کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے عون چوہرری 2199 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ ابھی تک 1812 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر آ گئے۔
این اے 122 میں بھی کانٹے دار مقابلہ چل رہا ہے، غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق 3665 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن پر جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سردار لطیف کھوسہ 2465 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 150 ملتان سے30 پولنگ اسٹیشنز کے غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی 9105 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن پر جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید اختر 8345 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر ہیں۔
اسی طرح این اے 119 لاہور غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز 1175 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 503 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں
این اے 102 فیصل آباد میں بھی غیر ختمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چنگیز خان کاکڑ 319 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن عابد شیر علی 228 ووٹ لے کر دوسری پوزیشن پر ہیں۔
این اے 23 مردان سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حمایت یافتہ آزاد امید وار علی محمد خان غیر ختمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 191 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ اے این پی کے احمد خان 31 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیر ختمی و غیر سرکاری نتائج کی تفصیلات جاری ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 5 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 6 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 5 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 3 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 5 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 5 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 8 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 8 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 8 گھنٹے قبل