جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

جب محسوس ہوگا سکیورٹی کا مسئلہ نہیں تو انٹرنیٹ کھول دیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ

چھوٹے موٹے مسائل کہیں نہ کہیں آتے رہے، ہماری ٹیم نے سارے مسائل کو حل کیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جب محسوس ہوگا سکیورٹی کا مسئلہ نہیں تو انٹرنیٹ کھول دیا جائے گا، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے مسائل کہیں نہ کہیں آتے رہے، ہماری ٹیم نے سارے مسائل کو حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 29 جنوری سے پولنگ سٹیشن کی تفصیلات 8300 کے ذریعے دستیاب کر دی تھیں، ووٹرز نے 8300 سے تمام معلومات حاصل کر لی تھیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ جب محسوس ہوگا سکیورٹی کا مسئلہ نہیں تو انٹرنیٹ کھول دیا جائے گا۔

ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا اپنا نظام ہے، انٹرنیٹ سے الیکشن کمیشن کا کوئی تعلق نہیں، الیکشن کمیشن انٹرنیٹ بندش کا ذمہ دار نہیں ہے، ہمارا اپنا سسٹم کام کر رہا ہے، ہم حکومت سے رابطے میں ہیں، الیکشن کمیشن بہت مضبوط ہے، انٹرنیٹ کا معاملہ ہمارا مینڈیٹ نہیں ہے۔

 

 

جرم

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وادی تیرہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے 37 دہشت گرد ہلاک

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں اس ماہ کی28 اور 29 تاریخ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 12خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خوارج کے اڈوں پر مؤثر کارروائیاں کیں۔

یہ کارروائیاں فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہوئیں اور اب تک 37 دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ چودہ شدید زخمی ہوئے ہیں۔

خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائیاں علاقے میں امن کی بحالی اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی جبکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اس حق میں نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اس حق میں  نہیں ہوں کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات کیے جائیں ، خواجہ آصف

ؤلاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

نواز شریف کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا اہم مشاورتی اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ حنیف عباسی نے اڈیالہ جیل میں کوکین سپلائی کا الزام لگایا ہے، سچ کیا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یار حنیف عباسی کی بات ان سے پوچھیں مجھے کیا پتا۔

ایک اور صحافی نے پوچھا کہ محمود اچکزئی کے ذریعے پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے جا رہے ہیں؟، جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں ایسی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔

دوسری جانب صحافی کی جانب سے ایک اور سوال کیا گیا کہ کیا آپ پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات

وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والےاور حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے والے 5 سالہ سفیان محسود کی ملاقات. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سفیان محسود نے چھوٹی عمر میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ بنا کر پاکستان اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی توانائیوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانے کیلئے کھیلوں کے مواقع فراہم کر رہے ہیں.وزیرِ اعظم کی چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود اور متعلقہ حکام کو نوجوانوں کو کھیلوں کی مزید سرگرمیاں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ، پاکستان کے نوجوان کھیل کے میدان میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہی ۔ 

سفیان محسود نے کہا کہ وہ مستقبل میں سائنسدان بن کر پاکستان کا نام مزید روشن کرے گا ، وزیرِ اعظم نے سفیان محسود سے اس کی مادری زبان پشتو میں بھی گفتگو بھی کی ۔ 

وزیرِ اعظم نے سفیان محسود کے والد عرفان محسود سے گفتگو بھی کی جو 100 سے زائد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، مارشل آرٹس میں مہارت رکھتے ہیں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اس حوالے سے تربیتی اکیڈمی چلاتے ہیں. 

سفیان محسود کے والد عرفان محسود نے وزیرِ اعظم کو ڈیرہ اسماعیل خان میں کھیلوں و جسمانی تربیت کی اپنی اکیڈمی اور اسکے تربیت یافتہ کھلاڑیوں کی کامیابیوں  کے حوالے سے آگاہ کیا. 

واضح رہے کہ ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ، چیئرمین وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود اور وزیرِ اعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم بھی شریک تھیں.

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll