سکندر سلطان نے کہا کہ ابھی ہم نےاپنی ذمہ داری کا ایک حصہ مکمل کیا ہے، پولنگ کے بعد غیر حتمی نتائج کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے

اسلام آباد : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے الیکشن کے پرامن انعقاد پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے عوام ، نگراں حکومتوں ، سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر نے سیکیورٹی اداروں ، سول ایڈمنسٹریشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان نے مزید کہا کہ امید ہے آراوز اہم کام کی تکمیل میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے، آراوز نتائج کی بروقت ترتیب اور ترسیل کو ممکن بنائیں گے۔
سکندر سلطان نے کہا کہ ابھی ہم نےاپنی ذمہ داری کا ایک حصہ مکمل کیا ہے، پولنگ کے بعد غیر حتمی نتائج کی تیاری کا کام شروع ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولنگ کاعمل بغیرکسی کے وقفے کے جاری رہا کسی شہری کو ووٹ کاسٹ کرنے سے نہیں روکا گیا، جہاں مسائل ہوں گے وہاں متعلقہ پریزائیڈنگ افسر خود متعلقہ ریٹرننگ افسر کے دفتر جاکر فارم 45 فراہم کرے گا۔
Hon’ble CEC Message For Conducting Successful General Elections 2024 (Urdu) #ECP pic.twitter.com/O67Y4RXur1
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL)?? (@ECP_Pakistan) February 8, 2024
اس سے قبل الیکشن کمیشن آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ ملک بھر میں انتخابات 100 فیصد صاف شفاف اور پر امن ہوئے ہیں، پورے پاکستان میں کسی ووٹر کو نہیں روکا گیا، یقین ہے ان انتخابات کے نتائج کو تسلیم کیا جائے گا۔

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- ایک دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 دن قبل




