Advertisement
علاقائی

امیر جماعت اسلامی کراچی کا ایم کیو ایم پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام

کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے ایم کیو ایم کو قبضہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، حافظ نعیم الرحمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Feb 9th 2024, 2:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
امیر جماعت اسلامی کراچی  کا ایم کیو ایم پر  انتخابات  میں دھاندلی کا الزام

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم پر عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ  کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے ایم کیو ایم کو قبضہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

اہوں نے کہا کہ پولنگ کا وقت ختم ہوتے ہی پولنگ اسٹیشنز کو ایم کیو ایم کے غندوں کے حوالے کرنا شروع کردیا گیا ہے، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں رینجرز کے سامنے فائرنگ کرکے پولنگ عملے کو یرغمال بنا لیا گیا ہے، صبح سے نشاندہی کررہے ہیں کہ کئی جگہوں پر ووٹر بکس غائب ہیں اور کئی جگہوں پر ہمارے کارکنان نے پہلے سے ٹھپہ لگے بیلٹس برآمد بھی کئے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ‘پورا دن بہترین پولنگ ہوتی رہی لیکن شام کے وقت ایم کیو ایم کے لوگ پولنگ اسٹیشن میں داخل ہو کر قبضہ کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement