امیر جماعت اسلامی کراچی کا سندھ میں حلقہ پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان
اس نشست سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کامیاب ہوئے، حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ میں حلقہ پی ایس 129 کی نشست سے دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نشست سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سیف باری کامیاب ہوئے
حافظ نعیم نے کہا کہ اس نشست سے مجھے 26 ہزار ووٹ ملے تھے، الیکشن کمیشن نے نتائج میں 30 ہزار بتائے، ظرف رکھتا ہوں کہ ایسی نشست نہ لوں، جائز حق لینے نکلا ہوں، جماعت اسلامی کو وہ نشستیں دی جائیں جو اس نے جیتی ہیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں خیرات کی کوئی سیٹ نہیں چاہیے، جو جیتیں ہیں وہ دی جائیں۔ مصطفیٰ کمال سمیت تمام لوگوں کو بدترین شکست ہوئی لیکن انہیں جتوایا گیا ہے۔ ہم ایک ایک ووٹ سامنے لائیں گے، میری سیٹ پر ایم کیو ایم نے 6 ہزار ووٹ لیے تھے جسے 20 ہزار کردیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ درجنوں پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں پولنگ ہوئی ہی نہیں۔ ایسے پولنگ اسٹیشن بھی کم نہیں جہاں دن کے بارہ اور تین بجے پولنگ شروع ہوئی اور جہاں پولنگ کرائی گئی وہاں بھی بدانتظامی تھی۔ پولنگ بوتھز پر حملے کرکے بیلٹ بکس پر قبضہ کیا گیا۔ بعض مقامات پر رینجرز کے اہلکار بروقت پہنچ گئے اور حملہ ناکام بنایا۔
انہوں نےمزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو شکایات درج کرائی جاتی رہیں مگر دوسری طرف ٹھپے لگتے رہے۔ وڈیوز موجود ہیں جن میں دھاندلی دیکھی جاسکتی ہے کہ کس طور ڈبے بھرے جاتے رہے۔ واضح ثبوت موجود ہیں مگر مین اسٹریم میڈیا میں کچھ بھی نہیں لایا جارہا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ گنتی کا عمل سات آٹھ بجے مکمل کرلیا گیا مگر پھر بھی فارم 45 نہیں دیا گیا۔ اس معاملے میں غیر معمولی تاخیر کی گئی۔ بعض جگہوں پر متعلقہ افسران بھی موجود نہ تھے جس کے باعث تاخیر ہوئی۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہم نے اپنا مقدمہ عوام کے سامنے رکھ دیا ہے اور انہیں بتادیا گیا ہے کہ بدترین دھاندلی کئی گئی۔

پنجاب کی آبو ہوا انتہائی مضر صحت، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں آج دوسرے نمبر پر آ گیا
- 19 hours ago
قومی اسمبلی میں 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظور
- 8 hours ago

27 ویں آئینی ترمیم، نواز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ پہنچ گئے
- 13 hours ago

نمونیا کا عالمی دن، مہلک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کر کے اس سے بچا جا سکتا ہے
- 16 hours ago

جنوبی کوریا : مارشل لاء کے نفاذ میں معاونت پر سابق وزیر اعظم اور خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ گرفتار
- 18 hours ago

امریکا غزہ کی پٹی میں کوئی فوجی نہیں بھیجے گا، پینٹاگون
- 20 hours ago

سونے کی قیمت میں دو دن ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
- 15 hours ago

اسلام آباد : ضلع کچہری میں خودکش دھماکہ، ملک بھر میں بار ایسوسی ایشنز کا عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری
- 19 hours ago

سندھ بھر میں دفعہ 144 کے تحت پابندیوں میں ایک ماہ کی توسیع
- 19 hours ago

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے کے حوالے سے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا تفصیلی بیان
- 14 hours ago

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع،27 ویں آئینی ترمیم آج منظور ہونے کا قوی امکان
- 18 hours ago

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیمی بل میں مزید ترامیم کا فیصلہ،اضافی ترامیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائیں گی
- 14 hours ago








