جی این این سوشل

تجارت

بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ

جنوری 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر کے ترسیلات زر بھجوائیں، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جنوری 2024 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 2.4ارب ڈالر کے ترسیلات زر بھجوائیں ۔

سٹیٹ بینک کی طرف جاری اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2024 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی ،نمو کے لحاظ سے جنوری 2024 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر ماہ بماہ بنیاد پر 0.6 فیصد اور سال بسال بنیاد پر 26.2 فیصد بڑھیں۔

مالی سال 24ء کے پہلے سات ماہ کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 15.8 ارب ڈالر کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ جنوری 24ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب سے 587.3 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 407.6 ملین ڈالر، برطانیہ سے 362.1 ملین ڈالر اور امریکہ سے 283.4 ملین ڈالر آئیں۔

پاکستان

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عنبرین جان وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات ونشریات تعینات کردیا گیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اُن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انفارمیشن گروپ کی گریڈ اکیس کی آفیسرعنبرین جان اس سے قبل وزارت اطلاعات ونشریات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری

صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت منظوری دی۔

ججز میں سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل شامل ہیں۔ وہ ایک سال کی مدت کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج کے طور پر تعینات ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، حافظ نعیم

راولپنڈی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں اور یہ مطالبہ کرنے والا کسی کا ایجنٹ تو ہوسکتا ہے مگر ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا۔


راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ ملک میں فارم 47 والوں کو مسلط کردیا گیا ہے جس کے باعث حالات بہت خراب ہیں، بجلی کے بلوں کی وجہ سے آج بھائی بھائی کو قتل کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں نئے انتخابات کی بات ہورہی ہے مگر ہم اس کی مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جب فارم 45 موجود ہیں تو اس کے مطابق جس کو مینڈیٹ ملا اُسے حکومت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت فارم جب فارم 45 موجود ہیں تو اُس بنیاد پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور جسے مینڈیٹ عوام نے دیا اُسے حکومت دی جائے اور فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ لوگوں کو ہٹایا جائے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ ایسی صورت میں جب فارم 45 جیسے شواہد موجود ہیں نئے انتخابات کی بات کرنے والا چاہیے وہ ن لیگ کا ہو، پی پی کا یا پھر پی ٹی آئی وہ ایجنٹ ہوسکتا ہے اور ملک سے وفادار نہیں ہوسکتا کیونکہ نئے الیکشن میں پھر سے بندر بانٹ ہوگی اور پھر شور مچانے والے بھی اپنا شیئر مانگیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll