تحریک انصاف کی حکومت نہ بنی تو کوئی بھی حکومت نہیں چلے گی، رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ووٹوں میں رد و بدل کے باوجود آج بھی بڑی جماعت ہے۔ انکی حکومت نہ بنی تو کوئی بھی حکومت نہیں چلے گی۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان نے کہا کہ پاکستانی قوم کا ووٹ چوری کیا گیا، 5 روز سے دھاندلی کی مکمل کوششیں ہو رہی ہیں۔ سب نے الیکشن کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے، ووٹ کی بے عزتی کرکے نواز شریف کو عزت نہیں ملے گی بلکہ یہ الیکشن ن لیگی رہنما کےلئے دوسرا پانامہ ثابت ہو گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اس وقت اکثریتی پارٹی ہے ہمیں مرکز اور 2 صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیئے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی، این اے 106 کے فارم 47 میں غلطیاں ہیں۔ پاکستان اس وقت اندرونی طور پر انقلاب میں مبتلا ہے، 2 سال کوشش کے باوجود نواز شریف اکیلا دوڑا اور ہار گیا۔
بابراعوان نے مزید کہا کہ مانسہرہ میں جلسے نہ کرسکےلیکن لوگوں نے ووٹ سے اپنا فیصلہ سنا دیا، آج پانچواں دن ہے ابھی تک آپریشنل رد و بدل جاری ہے۔

پاکستان نے غزہ میں دیرپا امن کے حصول کیلئے امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی
- 15 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا بڑا فیصلہ،امریکی جنگی طیارے گرین لینڈ پہنچنا شروع
- 2 دن قبل
بنگلادیش کے میچز بھارت میں ہی ہونگے، آئی سی سی اڑ گیا
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کا غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
- 12 گھنٹے قبل

وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے صومالیہ کے سفیرکی ملاقات ،دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
- 2 دن قبل
فی الحال اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں اگر ہوا تو چھپائیں گے نہیں،چئیرمین پی ٹی آئی
- 2 دن قبل
لاہو ر میں منکی پاکس کا خطرہ سنگین،مزید 4 نئے کیسز رپورٹ
- 2 دن قبل
بھارتی فضائیہ کا طیارہ تالاب میں گر کر تباہ
- 14 گھنٹے قبل

گُل پلازہ کے دو فلور کلیئر، اموات 27 ہوگئیں، 85 لاپتہ افرادکی تلاش جاری
- 2 دن قبل

سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی دفع 5 لاکھ کی سطح عبور کر گئی
- 14 گھنٹے قبل

سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستان سپر لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- 2 دن قبل










