پاکستان

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کےلئے پاور شیئرنگ فارمولا تیار

فارمولے کے تحت 2اور 3 سال کےلئے وزیر اعظم بنائے جائیں گے، ذرائع

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 ماہ قبل پر فروری 12 2024، 3:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کےلئے پاور شیئرنگ فارمولا تیار

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کےلئے پاور شیئرنگ فارمولا تیار کر لیا گیا

ذرائع کے مطابق وفاق میں حکومت بنانے کے لیے ن لیگ، پیپلز  پارٹی، ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کے درمیان سیاسی اتحاد متوقع ہے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان 2 نکاتی فارمولا تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت 2 اور 3 سال کےلئے وزیر اعظم بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق زیادہ سیٹیں لینے والی جماعت کا وزیر اعظم 3سال تک کرسی پر بیٹھیں گا جبکہ دوسرے مرحلے میں دو سال کےلئے دوسری جماعت کا وزیر اعظم ہو گا۔جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے مریم نواز کی حمایت کی یقین دہانی کرائے گی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا بتانا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں وفاق میں پہلی یا دوسری مدت کے فارمولے پر غور ہو گا۔ جبکہ مولانا فضل الرحمان بھی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں آئندہ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔