Advertisement
پاکستان

8 فروری کو انٹر نیٹ بند نہ ہوتا تو شاید حالات کچھ اور ہوتے، سلمان اکرم راجہ

دھاندلی کو صرف ریاست ختم کراسکتی ہے، ہمیں نظر آرہا ہے ریاست کے اہلکار ہی دھاندلی کرارہے تھے، پی ٹی آئی رہنما

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 12th 2024, 8:56 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
8 فروری کو انٹر نیٹ بند نہ ہوتا تو شاید حالات کچھ اور ہوتے، سلمان اکرم راجہ

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ دھاندلی کو صرف ریاست ختم کراسکتی ہے، ہمیں نظر آرہا ہے ریاست کے اہلکار دھاندلی کرارہے تھے، کوئی بھی ادارہ ،جج اور الیکشن کمیشن اس دھاندلی کو جھٹلا نہیں سکے گا ،ووٹ کی عزت کی بات کرتے تھے وہ آج ووٹ کی بے توقیری اور بے عزتی سے حکومت بنانا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میری جیت کو اگلے دن شکست میں تبدیل کردیا گیا، مجھے آر او آفس سے گریبان پکڑ کر نکال دیا گیا، یہ ان لاکھوں لوگوں کی توہین ہے جنہوں نے ووٹ ڈالا، فارم 45کے مطابق بڑے مارجن سے جیت رہا تھا۔8 فروری کو انٹر نیٹ بند نہ ہوتا تو شاید حالات کچھ اور ہوتے ہم ہر قانونی راستے کو اپنائیں گے۔سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ  8 فروری کو عوام نے ووٹ ڈال خوف کے بت توڑے

سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تقاضا کیا ہے کہ دکھائیں ایک لاکھ کی لیڈ کو کس طرح 12ہزار میں تبدیل کردیا گیا، انتخابات میں دھاندلی ہوئی ،یہ بھی پتہ ہے کہ کیسے ہوئی، میں این اے 128کا الیکشن 90ہزار کی لیڈ سے جیت چکا ہوں، 8فروری کو انٹرنیٹ بند ہوا،موبائل فون کے ڈیٹا پیکج کو بند کیا گیا، انٹرنیٹ اور فون سروس بندکرکے جھگڑا پیدا کیا گیا، ہم ہر دروازے پر دستک دیں گے،قانونی راستہ اپنائیں گے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ دھاندلی کو صرف ریاست ختم کراسکتی ہے، ہمیں نظر آرہا ہے ریاست کے اہلکار دھاندلی کرارہے تھے، کوئی بھی ادارہ ،جج اور الیکشن کمیشن اس دھاندلی کو جھٹلا نہیں سکے گا، دھاندلی آراو اور پولیس افسران نے کی ہے، آر او صاحبان کے دفتر میں دھاندلی ہوئی۔

 سلمان اکرم نے کہا کہ آر اوز کا کردار انتہائی افسوسناک ہے، آئندہ کا لائحہ عمل پرامن احتجاج ہی ہوگا، اگر کوئی جھوٹ پر مبنی حکومت بنابھی لے گا تو ملک اورعوام کیلئے کیا کرلے گا؟

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے عون چودھری کی کامیابی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

Advertisement
ٹرمپ کا خوف،اسرائیلی عدالت نے  نیتن یاہو کے کرپشن ٹرائل کو دو ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا

ٹرمپ کا خوف،اسرائیلی عدالت نے نیتن یاہو کے کرپشن ٹرائل کو دو ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا

  • 3 گھنٹے قبل
ضلع کرم : سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں کی  مشترکہ کارروائی، 2 مطلوب دہشت گرد  ہلاک

ضلع کرم : سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی، 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
 ایرانی آرمی چیف کافیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، جنگ میں پاکستانی حمایت پر اظہار تشکر

 ایرانی آرمی چیف کافیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک رابطہ، جنگ میں پاکستانی حمایت پر اظہار تشکر

  • 13 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نفاذ کیلئے نیپرا سے باضابطہ رجوع

وفاقی حکومت کا ملک بھر میں یکساں بجلی ٹیرف نفاذ کیلئے نیپرا سے باضابطہ رجوع

  • 3 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار

وفاقی حکومت کا امریکی عدالت میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فریق بننے سے انکار

  • 2 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ، تازہ حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ، تازہ حملوں میں مزید 68 فلسطینی شہید

  • 3 گھنٹے قبل
پنجاب میں 25 سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق ، 57 زخمی

پنجاب میں 25 سے 29 جون تک بارشوں کے دوران 21 افراد جاں بحق ، 57 زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ  نے جنگ کے دوران بھارتی  طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

پاک فضائیہ نے جنگ کے دوران بھارتی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف

  • 4 گھنٹے قبل
افریقی ملک تنزانیہ میں دو بسوں میں تصادم، آگ لگنے سے 38 افراد جھلس کر ہلاک

افریقی ملک تنزانیہ میں دو بسوں میں تصادم، آگ لگنے سے 38 افراد جھلس کر ہلاک

  • 13 گھنٹے قبل
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے بڑے اضافے کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یکم جولائی سے بڑے اضافے کا امکان

  • 20 منٹ قبل
منڈی بہاؤالدین میں  زہریلی چیز کھانے سے 3 طالبعلم جاں بحق، 13 کی حالت غیر

منڈی بہاؤالدین میں زہریلی چیز کھانے سے 3 طالبعلم جاں بحق، 13 کی حالت غیر

  • 3 گھنٹے قبل
سابق پاکستانی فاسٹ بولر  قومی ٹیم کا عبوری ریڈ بال کوچ مقرر

سابق پاکستانی فاسٹ بولر قومی ٹیم کا عبوری ریڈ بال کوچ مقرر

  • ایک گھنٹہ قبل
Advertisement