پاکستان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق پارٹی عہدے سے مستعفی

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کارکنان نے بےانتہا محنت دی، اللہ ان کی محنت کو قبول فرمائے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Feb 12th 2024, 5:41 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق پارٹی عہدے سے مستعفی

 

تفصیلات کے مطابق سراج الحق عہدے سے مستعفی ہو گئے ، انہوں نے انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرلی انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے کا کھلے دل سے احترام کرتا ہوں ۔ 

سراج الحق نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن میں شکست کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں، بطور امیر جماعت اسلامی کامیاب نہیں ہو سکا۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان نے بےانتہا محنت دی، اللہ ان کی محنت کو قبول فرمائے۔

سیکریٹری جنرل امیرالعظیم نے شوری کا اجلاس 17 فروری کو طلب کر لیا۔