Advertisement
پاکستان

محسن نقوی نے آج لاہور میں کمشنر لاہور ڈویژن کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو نئی عمارت کی تزئین و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر فروری 12 2024، 10:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
محسن نقوی نے آج لاہور میں کمشنر لاہور ڈویژن کے نئے دفتر کا افتتاح کر دیا

پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے آج لاہور میں کمشنر لاہور ڈویژن کے نئے دفتر کا افتتاح کیا۔

انہوں نے نئے دفتر کا معائنہ کیا اور کہا کہ کمشنر دفتر کے دروازے عوام کیلئے کھلے رہیں گے۔

اس موقع پر کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے  وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا کہ  آفس میں مانیٹرنگ اور جدید ترین کنٹرول روم کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے، کمشنر لاہور کا دفتر ایک لمبے عرصہ سے ایک کرائے کی عمارت میں تھا، جہاں پارکنگ، دفاتر کی کمی سمیت مختلف مسائل کا سامنا تھا۔

اس موقع پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو نئی عمارت کی تزئین و آرائش کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

Advertisement