پاکستان

جہانگیر ترین کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں، جہانگیر ترین

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Feb 12th 2024, 5:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جہانگیر ترین کا  سیاست  چھوڑنے کا اعلان

چیئرمین استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) جہانگیر ترین نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے الک ہورہا ہوں، ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے الیکشن میں میرا ساتھ دیا۔ انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے حالیہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں میں انھیں شکست ہوگئی۔